چترال (نمائندہ چترال میل) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے جمعرات کے روز نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ دوست محمدخان سے ان کے دفترمیں ملاقات کی اور انہیں جشن شندور کے موقع پر چترال آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی چترال میں منعقد کرنے کا اعلان کیا جس میں چترال سے متعلق مسائل زیر غور آئیں گے۔ چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سرتاج احمد خان کی معیت میں اس ملاقات میں ضلع ناظم نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ چترال کے عوام پہلے ہی ان کے احسان مند ہیں جس نے پشاور ہائی کورٹ میں کے چیف جسٹس کی حیثیت سے چترال میں جوڈیشری کے حوالے سے قابل قدر خدمات انجام دی اور چترال میں ہائی کورٹ کا بینچ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ اربوں روپے مالیت کے جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر بھی شروع کرادی۔ ضلع ناظم نے اس اُمید کااظہار کیا کہ وہ اس مختصر عرصے میں چترال کے عوام میں احساس محرومیوں کو کم کرنے کے لئے انقلابی قدم اٹھائیں گے۔ بعدازاں انہوں نے وزیر انرجی اینڈ پاؤر فضل الٰہی سے ان کے دفترمیں ملاقات کرکے اپر چترال میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل سے اُن کو آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے اس بات پرحیرانگی اور تشویش کا اظہارکیاکہ گولین گول ہائیڈر وپاؤر ہاؤس سے بجلی کی وافرمقدارمیں دستیابی کے باوجود اپر چترال میں روزانہ کی بنیاد پر سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ناقابل فہم بات ہے جس کے بارے میں پیڈو کے افسران سے بازپرس کرکے چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی کویقینی بنائی جائے گی۔ اس موقع پر سرتاج احمدخان اورچترال پریس کلب کے صدر ظہیرالدین بھی موجودتھے۔ انہوں نے صوبائی وزیر اطلاعات ظفراقبال بنگش سے بھی ملاقات کی اور علاقے کودرپیش مسائل سے ان کو آگاہ کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات