ڈی سی چترال ارشاد سدھر اور ڈی پی او چترال منصور آمان تبدیل، خورشید عالم ڈی سی اور کیپٹن (ر)محمد فرقان ڈی پی او چترال تعینات

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل) صوبہ خیبرپختونخوا کے نگران حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ہدایات کے مطابق صوبے کے بیشتر اظلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسروں‌کے ساتھ دیگر انتظامی سیکریٹریزاورڈائریکٹرز کا تبادلہ کردیا ہے. چترال کے ڈپٹی کمشنر ارشاد سدھیر کا تبادلہ یہاں‌سے ڈپٹی کمشنرنوشہرہ کردیا گیا ہے. ان کی جگہ خورشید عالم کو ڈپٹی کمشنر چترال تعینات کردیا گیا ہے جو اس سے پہلے ڈپٹی کمشنر صوابی تعینات تھے. اسی طرح‌ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال کیپٹن ریٹائرڈ منصور آمان کا تبادلہ بھی یہاں‌سے ڈی پی او ہری پور کردیا گیا ہے. اور ان کی جگہ کیپٹن ریٹایرڈ محمد فرقان بلال(پی ایس پی) کو ڈی پی او چترال تعینات کردیا گیا ہے. موصوف اس سے پہلی بحثیت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک خدمات انجام دے رہے تھے.