چترال (نمائندہ) پی کے ون سے صوبائی اسمبلی کے لئے آزاد امیدوار صوبیدار امیراللہ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ کچھ عناصر میرے بارے میں غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ میں کسی خاص شخص کو ہرانے کی خاطر الیکشن لڑ رہا تھا اور اب کسی سیاسی پارٹی کی خاطر الیکشن سے دستبردار ہورہا ہوں۔ حالانکہ میں نے الیکشن نہ لڑنے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اور نہ ہی میرے کسی سے ذاتی اختلافات ہیں۔ ایسے پروپیگنڈے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے جس کے لئے میں ایسے عناصر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں۔ بطور سیاسی کارکن میں کسی کی حمایت اور مخالفت کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہوں مگر یہ دونوں سیاسی سطح تک ہی رہیں گے۔ میرا کسی بھی سیاسی شخصیت سے کوئی ذاتی عناد یا ذاتی لڑائی نہیں ہے کہ میں ان کو ہرانے کے لئے الیکشن لڑوں۔ اور کسی بھی شخص کی خاطر الیکشن لڑنے سے دستبردار ہوجاؤں۔ لہذا میں آئندہ کے لئے یہ توقع رکھوں گا کہ ایسے عناصر غلط پروپیگنڈوں سے میری ساکھ کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں گے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





