چترال(نمائندہ چترال میل)25جولائی کوچترال کے غیورعوام پیپلزپارٹی کے امیدواروں کوووٹ دیکرتیرکے انتخابی نشان کوبھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔انشااللہ پاکستان پیپلزپارٹی چترال کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریگی۔ان خیالات کااظہارپاکستان پیپلزپارٹی چترال سے قومی اسمبلی کے نامزداُمیدوارسلیم خان،صوبائی اسمبلی کے اُمیدوارحاجی غلام محمداورعلماء ونگ کے صدرممتازعالم دین قاری نظام الدین نے یوسی ارندواورعشریت میں ایک بہت بڑے اجماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ضلع چترال کے روایتی سیاستدانوں نے صر ف چترال کے عوام سے ووٹ لیاہے لیکن پی پی پی کے علاوہ عوام کے حقوق کے لئے کوئی بھی آوازنہیں اٹھایاہے۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹوکے وژن کوگھرگھرپہنچانے اورعوام میں آگاہی مہم شروع کررکھی تھی جس کاثمرہ ہمیں 25جولائی 2018کے الیکشن میں جیت کے صورت میں ملے گا اس دفعہ چترا ل میں پی پی پی کے تمام ورکرجیالے پارٹی لیڈرزایک پیج پرہیں۔اس موقع پریوسی عشریت کے صدراحسان اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابق ایم پی اے سلیم خان نے یوسی عشریت اورارندوکوترق یافتہ علاقوں کے برابرلانے میں ایک مثالی کرداراداکیاہے ترقیاتی منصوبوں میں سرفہرست عشریت گرلزمڈل سکول،براڈم پرائمری سکول،جنجرت پرائمری سکول،بیزوگاہ پاؤرہاوس،پتودم پاؤرہاوس،شٹرادنین پاورہاوس،ارسون پاورہاوس اوردیگرکئی منصوبے آپ کی انتھک کوشش اورخصوصی ہدایت سے پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بنیادی ضروریات میں واٹرسپلائی کی بے شماراسکمیں،پیدل راستے،پیدل پل ودیگربحالی کے منصوبے بھی سلیم خان کے خصوصی فنڈزسے مکمل ہوچکاہے۔انہوں نے کہاکہ آپ عوام عشریت کے ساتھ دلی محبت کی بددلت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت یہاں کے 2200افرادمستفیدہورہے ہیں اورخصوصی کوشش سے یہاں کے1270خاندان میں صحت کارڈ تقسیم ہوئے ہیں۔سابق ایم پی اے سلیم خان کے عوام دوستی پریوسی عشریت کے عوام ہمیشہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ دینے کاعہدکیاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک عوامی جمہوری پارٹی ہے۔پاکستان کے باسیوں کے لئے شہیدذولفقارعلی بھٹواورمحترمہ بے نظیربھٹونے اپنی جانون کانذرانہ پیش کرکے ہمیں شعوردیاہے۔یوسی عشریت اوریوسی ارندوکے غیورم عوام 25جولائی کوسلیم خان اورحاجی غلام محمدکے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کرانتخابی نشان تیرپرمہرلگاکرشہیدذولفقارعلی بھٹواورمحترمہ بے نظیربھٹوکے مشین کوپوراکریں گے۔انہوں نے کہاکہ عشریت چترال کاگیٹ وے ہے لیکن بدقسمتی سے تبدیلی کے دعویداروں،روشن پاکستان کے ذمہ داروں اوردینی جماعتوں نے ہمیں اندرھیروں میں رکھابجلی جیسی نعمت سے یہاں کے عوام آج بھی محروم ہے۔انہوں نے کہاکہ سابق ایم اے چترال شہزادہ افتخارالدین اورضلعی حکومت چترال یوسی عشریت کے عوام کویکسرنظراندازکیا میرامقصدتنقیدنہیں حقیقت بیانی ہے۔ا س موقع پر(ر)میجرسعیداحمد،سب ڈویژن چترال کے صدرعالمزیب ایڈوکیٹ،فیض الرحمن ایونی،جاویداختردروش،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل،ایوب جنجرت کوہ،اقبال اوردیگرنے خطاب کئے۔اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے سرگروم ورکرغلام اسحاق پی ٹی آئی کوخیربادکہتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیارکی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات