(چترال میل رپورٹ)نگران صوبائی وزیر توانائی وبرقیات،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ،خیبرپختونخواحاجی فضل الہٰی نے کہاہے کہ خیبرپختونخوامیں پائے جانے والے توانائی کے ذخائریہاں کا قیمتی سرمایہ ہیں ان وسائل کوبروئے کارلاکربے روزگاری کاخاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں صوبے کی مضبوط معیشت کا ذریعہ بھی بنایاجاسکتاہے۔ انہوں نے صوبے میں پیسکوکی جانب سے اضافی اورناروالوڈشیڈنگ کرنے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے خیبرپختونخوامیں حکومتی سطح پر اپنی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر پر زوردیاہے تاکہ پیسکو کی اجارہ داری کو ختم کیاجاسکے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے محکمہ توانائی وبرقیات میں دی گئی بریفنگ میں کیا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹوآفیسرپیڈوانجینئرذین اللہ شاہ،چیف ایگزیکٹیوآفیسرکے پی اوجی سی ایل انجینئررضی الدین،جنرل منیجرہائیڈل پیڈوانجینئربہادرشاہ اور ڈپٹی سیکرٹری محکمہ توانائی جاویدعلی نے محکمہ توانائی وبرقیات اوراسکے ذیلی اداروں کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایاگیا کہ محکمہ توانائی سالانہ 49ارب روپے سے زائدآمدن دینے والا صوبے کاواحد محکمہ ہے جوصوبے کے دیگرتمام محکموں کی کل آمدن سے زائدآمدن دیتاہے۔ محکمہ توانائی ہائیڈل،الٹرنیٹ انرجی،آئل اینڈ گیس اوربجلی صارفین کے مسائل کے حل پر کام کرتاہے۔محکمہ توانائی کاذیلی ادارہ پیڈو 124میگاواٹ پن بجلی پیداکررہاہے جس سے صوبے کوسالانہ اربوں کی آمدن ہورہی ہے۔اسکے علاوہ صوبے کے مختلف اضلاع میں پن بجلی کے 6منصوبے زیرتعمیرہیں جن سے 253میگاواٹ بجلی حاصل کی جائے گی۔اسکے علاوہ نجی شعبے کے ذریعے203.5میگاواٹ کے شمسی توانائی کے 5منصوبوں پر کام جاری ہے۔اجلاس میں بتایا گیاکہ ضلع چترال میں صوبائی حکومت تقریباًاڑھائی ہزارمیگاواٹ زیرتکمیل بجلی کے منصوبوں سے پیداہونے والی بجلی کے استعمال کے لئے ٹرانسمیشن لائن تعمیر کی جارہی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں گیس کی پیداوار کے 1.1بلین بیرل اور16ٹریلین کیوبک فٹ گیس پیداکرنے کے ذخائرموجودہیں جن سے سالانہ 100بلین ڈالرز سالانہ آمدن متوقع ہے۔ صوبے میں تیل وگیس کے ذخائرکی تلاش کے لئے خیبرپختونخواآئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ(کے پی اوجی سی ایل)کام کررہی ہے جس نے لکی مروت میں لکی بلاک کے منصوبے پر کام شروع کررکھا ہے جس سے صوبے کو سالانہ اربوں کی آمدن متوقع ہے۔اجلاس کے آخرمیں صوبائی وزیر توانائی وبرقیات حاجی فضل الہٰی نے صوبے میں توانائی کے جاری منصوبوں پر کام کی رفتارپراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے حکام کو ہدایات جاری کیں کہ ایسے تمام منصوبوں کے معاہدے فوری طورپر منسوخ کئے جائیں جن پر کسی بھی قسم کا کام نہ کیا گیا ہواورجن کے معاہدوں کی معیاد ختم ہوگئی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہارکیا کہ صوبے کی طلب2800میگاواٹ ہے جبکہ پیسکوصوبے کی مختص کردہ13.5فیصدکوٹے کی پوری بجلی فراہم نہیں کررہااوراضافی لوڈشیڈنگ کررہاہے جبکہ الیکٹریسٹی کی مد میں ڈیوٹی پر بھی کٹوتی کی جارہی ہے۔صوبائی وزیرتوانائی نے زوردیا کہ صوبے کے بہترین مفاد میں فوری طورپر اپنی ٹرانسمیشن لائنیں تعمیر کی جائیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات