چترال (نمائندہ چترال میل) پاکستان آرمی کے تحت سرسبزو شاداب پاکستان کے نام سے شجرکاری مہم کے سلسلے میں چترال میں اسامہ شہید پارک میں منعقد ہ تقریب میں مقررین نے کہاکہ گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل سے نمٹنے میں شجرکاری سے ذیادہ کوئی قدم موثر نہیں ہوسکتی اور پاک آرمی نے اس مسئلے کی حساسیت اور اہمیت کے پیش نظر پانچ سال کے لئے جامع اورمربوط حکمت عملی کے ساتھ ہر سال موسم بہار اور پھر مون سون شجرکاری میں حصہ لینے کا فیصلہ کیاہے جس کے دور رس نتائج مرتب ہوں گے۔چترال ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ کرنل معین الدین نے کہاکہ شجرکار ی ہر شہری کی ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ہر شہری کو پاک آرمی کا ساتھ دینا ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلی کے بد اثرات کو بتدریج کم کی جاسکے جس کے اثرات پانی کی کمی اور موسم گرما کی غیرمعمولی طوالت کی صورت میں سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ پاکستان کا ہر ذمہ دار شہری شجرکار ی کے مقدس فریضے کی ادائیگی میں پاک آرمی کا ساتھ دے کر وطن عزیز کو سرسبزوشاداب بنائیں گے۔ اس سے قبل خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ نے گلوبل وارمنگ کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لئے پاک آرمی کی اس انیشے ٹیو کی تعریف کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے ہر ممکن تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں آنے والے چار سالوں کے دوران تبدیلی کے ماحول کا ادراک کرتے ہوئے ہمیں اس کے مطابق مربوط اور مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینا ہے جوکہ چترال کو سی پیک روٹ کے متبادل کے طور پراستعما ل کرنے کے نتیجے میں آنے والی ہے جس میں قدرتی ماحول پر اس کے اثرات سے آنکھیں بند نہیں کرسکتے۔ ضلع ناظم نے کہاکہ چترال چند لاکھ لوگوں اور جعرافیائی سرحد کا ہی نام نہیں ہے بلکہ یہ ایک زندہ اور مکمل تہذیب وتمدن کا نام ہے جس میں شجرکاری کو بھی ایک بنیادی اہمیت اور مقام حاصل ہے۔ بعدازاں کمانڈنٹ معین الدین، ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ، ڈی پی او فرقان بلال، معروف سماجی شخصیت شہزادہ سراج الملک اور دوسروں نے اسامہ شہید پارک کے احاطے میں چڑھ اور دیودار کے پودے لگائے۔ محکمہ جنگلات کے افسران اور اہلکار وں نے اس پروگرام میں موجود تھے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





