چترال (نمائندہ چترال میل)انجمن پٹواریان وقانونگویان خیبرپختونخواہ کے سیکرٹری اطلاعات قادرامان نے ایک پریس ریلیزکے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ انجمن پٹواریان وقانونگویاں کے مطالبات تسلیم کریں بصورت دیگرشدجداحتجاج کیا جائے گا۔جس کی تمام ترذمہ داری وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک اورصوبائی حکومت پرعائدہوگی۔گذشتہ دن سینئرممبربورڈآف رویونیوخیبرپختونخوانے انجمن کے صوبائی صدرمحمدخان سواتی،مکمل شاہ،محمدحنیف جدون،تراب شاہ ثناء اللہ خان،شیربہارخان اوردیگرنمائیدوں کے ساتھ چارگھنٹے طویل مذاکرات کئے۔مذاکرات میں کمشنر ہزارہ ڈویژن،کمشنر ملاکنڈ،کمشنر پشاوراورسیکرٹری بورڈآف رویونیونے SMBRکی معاونت کی۔لیکن حکومتی ٹیم نے انجمن کے مطالبات تسلیم نہ کرنے کے اعلان پرانجمن کے نمائیدوں نے واضح کیاکہ جب تک صوبائی حکومت انجمن کے تمام مطالبات تسلیم نہیں کرتی اس وقت تک شدیداحتجاج جاری رہیگا۔انہوں نے کہاکہ انجمن پٹواریان وقانونگویان کے سیکرٹری اطلاعات نے تمام اضلاع کے صدورکوہدایت کی کہ اپنی شدیداحتجاج جاری رکھیں۔انہوں نے مذاکرات کی ناکامی کاذمہ دارحکومتی ہٹ دھرمی قراردیا۔کیونکہ حکومت نے پٹواریوں کے جائزمطالبات تسلیم نہ کرکے جمہوری روایات کوپامال کیاہے لہذاصوبے کے تمام اضلاع میں شدیداحتجاج جاری رہیگا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





