چترال (محکم الدین) کالاش ویلی رمبور کے جنگل سنجریت میں آگ لگنے سے سینکڑوں دیودار کے درخت جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔ جبکہ آگ مسلسل پھیلتا جارہا ہے۔ جلے ہوئے درختوں کے گرنے سے مزید جنگلات آگ کی لپیٹ میں آ رہے ہیں۔ اور یہ سلسلہ بڑھتا چلا جارہا ہے۔ مذکورہ مقام کے ایک حصے میں اس سے قبل بھی آتشزدگی ہو ئی تھی ۔ لیکن ابھی تک آگ لگانے والوں کو محکمہ فارسٹ اور پولیس گرفتار کرنے میں ناکام رہا ہے۔ مقامی نوجوان قدیر کے مطابق آگ نے بہت بڑے ایریے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اُس کے شعلے بہت دور سے دیکھائی دیتے ہیں ۔ آگ بجھانے کیلئے مقامی گاؤں کے لوگ، فارسٹ اہلکار، پو لیس اور لیویز کے جوان متاثرہ مقام پر پہنچ چکے ہیں۔ تاہم آگ بجھانے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔ درین اثنا نومنتخب اقلیتی ایم پی اے وزیر زادہ نے ٓتشزدگی کا سختی سے نو ٹس لیا ہے۔ اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔ کہ جنگلات کو تباہ کرنے والے افراد کے ساتھ کسی بھی قسم کی رو رعایت نہیں برتی جائے گی۔ اس علاقے میں مافیا گذشتہ کئی سالوں سے دانستہ طور جنگلات کو آگ لگا کر اُس کی آڑ میں فوائد حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور موجودہ آتشزدگی بھی اس سلسلے کی کڑی ہے ۔ جسے کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے محکمہ فارسٹ اور پولیس سے اس توقع کا اظہار کیا۔ کہ وہ اس قسم کے قومی مجرموں کو بے نقاب کریں گے۔ اور اُنہیں قانون کے کٹہرے میں لاکر سامان عبرت بنائیں گے۔ ایم پی اے وزیر زادہ نے کہا۔ کہ حکومت جنگلات کے فروغ کیلئے وسائل خرچ کر رہا ہے۔ جبکہ ناعاقبت اندیش لوگ جنگلات کو تباہ کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔ وزیر زادہ نے توقع کا اظہار کیا۔ کہ ڈپٹی کمشنر چترال، ڈی پی او اور ڈی ایف او چترال اس واقعے کا سنگین نوٹس لیں گے۔ اور مرتکب افراد کو سخت سزا ئیں دلوائیں گے۔ انہوں نے آگ بجھانے کیلئے فوری کاروائی کرنے پر ایس ڈی پی او دروش اقبال کریم اور دیگر اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات