چترال (نمائندہ چترال میل) بانگ گاؤں یارخون ویلی میں 22خاندانوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرلی اور آنے والے عام انتخابات میں ایم ایم اے کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا۔ منگل کے روز ایم ایم اے کے ضلعی صدر قاری عبدالرحمن قریشی، جنرل سیکرٹری مولانا جمشید، امیدوار برائے این اے۔ون مولانا عبدالاکبر چترالی اور پی کے۔ون مولانا ہدایت الرحمن اور دوسرے رہنماؤں کی موجودگی میں انہوں نے پی پی پی چھوڑ نے اور ایم ایم اے کی حمایت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ اس سے قبل ایم ایم اے کے رہنماؤں نے یارخون وادی کے دوسرے مقامات پر بھی عوامی اجتماعات سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں کئی سیاسی جماعتیں اور سیاسی لیڈروں نے اہالیان یارخون سے ووٹ تو بٹور تے رہے لیکن ترقیاتی کاموں پر کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ یہ علاقہ بنیادی سہولیات اور خصوصاً سڑک کی بہتر سہولت سے محروم ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب فیصلہ عوام کے ہاتھوں میں ہے، اور اگر وہ ایم ایم اے پر اعتماد کا اظہار کرے تو ان کو ہرگز مایوس نہیں کیا جائے گا اور اس علاقے سے پسماندگی کو دو رکرنے کی طرف خلوص دل سے کام کیا جائے گا۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





