چترال (نذیرحسین شاہ نذیر) پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال نے آل پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار برائے این اے۔1چترال ڈاکٹر امجد کے پی ٹی آئی کے بارے میں بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال میں پی ٹی آئی کے ساتھ آل پاکستان مسلم لیگ کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا سیاسی مفاہمت کی خود ساختہ، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی خبر سوشل میڈیا میں چلاکر غلط فہمی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ منگل کے روز چترال پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری لوئر چترال امین الرحمن، جنرل سیکرٹری اپر چترال علاء الدین عرفی،اقلیتی ممبر ضلع کونسل نابیگ کالاش ایڈوکیٹ، وی سی ناظم حیات الرحمن، صدر یوتھ ونگ ضیاء الرحمن، رحیم اللہ ایڈوکیٹ اور میر جمشید، وزیر زادہ کالاش، یوسی صدر شیر فراز اور دوسرے رہنماؤں نے کہاکہ پی ٹی آئی چترال میں ناقابل تسخیر سیاسی قوت بن چکی ہے اور 25۔جولائی کو اس کی کامیابی چترال میں یقینی ہوچکی ہے اور اس صورت حال میں اے پی ایم ایل کے امیدوار ڈاکٹر امجد نے پی ٹی آئی کے بارے میں غلط اور مضحکہ خیز بیان جاری کرکے اس پارٹی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر امجد کو اپنی عزت عزیز ہے تو وہ چترال سے بھی الیکشن سے دستبردار ہوکر کراچی واپس چلاجائے جس طرح انہوں نے اسلام آباد کی دو حلقوں سے راہ فرار اختیار کرکے اپنی عزت بچانے کی کوشش کی ہے۔ا نہوں نے ڈاکٹر امجد کو چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر وہ اپنے بیان کو واپس لے کر مغذرت نہ کرے تو ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ آئندہ کوئی سیاسی خانہ بدوش کو چترال کو سیٹ کو خیرات سمجھ کر چترال آنے کی جراء ت نہ کرے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کہاکہ ڈاکٹر امجد کی غیر ذمہ دارانہ روئیے کی وجہ سے اس پارٹی کا ضلعی صدر اور دوسرے عہدیدار پارٹی چھوڑکر چلے گئے ہیں۔انہوں نے ڈاکٹر امجد پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ وہ چترال میں پیسے کے بل بوتے پر ووٹ لینے کی کوشش کررہے ہیں اور یہاں پر پیسے کے کلچر کو فروع دے رہے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





