چترال ( نذیرحسین شاہ نذیر) چترال سے صوبائی اسمبلی کے سابق رکن اور پی پی پی کے سینئر رہنما سید سردار حسین شاہ نے اپر چترال کے علاقوں میں پیڈو کی طرف سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو بلا جواز اور ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ گولین گول بجلی گھر سے بجلی کی وافر مقدار کی دستیابی کے باوجود سب ڈویژن مستوج کے عوام کو بجلی سے محروم رکھنا ایک گھناؤنے سازش کا نتیجہ ہے جس کا مقصد علاقے میں امن وامان کی آئیڈئیل صورت کو خراب کرنے کے علاوہ کچھ نہیں۔ اتوار کے روز جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو دنوں سے بجلی کی مسلسل بندش سے اپر چترال میں کاروبار زندگی متاثر ہوکر رہ گئی ہے کیونکہ صارفین نے سولر سسٹم ا ور جنریٹر کا نظام گولین گول بجلی گھر سے بجلی کی ترسیل کے ساتھ ختم کردیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ موسم گرما کی وجہ سے مستوج سب ڈویژن کے طول وعرض میں واقع ہزاروں دکانوں میں کولڈ ڈرنک، آئس کریم اور دوسرے مصنوعات خراب ہوگئے جس سے مجموعی طور پر کروڑوں روپے کی نقصان غریب دکانداروں کو لاحق ہوگئی جوکہ تین سال پہلے سیلاب اور زلزلے سے معاشی بدحالی کا شکار ہوئے تھے۔ انہوں نے خبر دار کرتے ہوئے کہاکہ اگربلا جواز لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ کیا گیا تو اس کا بھیانک نتیجہ برامد ہوگا کیونکہ عوام سڑکوں پر نکل آنے پر مجبور ہوں گے۔ سابق ایم پی اے نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیاکہ دکانداروں کی نقصان کی تلافی بھی کی جائے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





