چترال (نمائندہ چترال میل) 25۔جولائی ملک بھر میں اسلام پسند وں کی کامیابی اور سیکولر قوتوں کے سرنگوں کا دن ہوگا جس دن پاکستان کے عوام اپنے ووٹوں کے ذریعے نہ صرف ازمائے ہوئے حکمرانوں کا احتساب کریں گے بلکہ ان کی جگہ دیانت دار، اسلامی شعائر کے محافظ قیادت کو سامنے لائیں گے جوکہ اس مملکت خداداد میں قرآن وسنت کا نظام رائج کرکے اسے پوری دنیا میں ایک ماڈل اسلامی ریاست بنادیں گے۔ ان خیالات کا اظہار این اے۔1چترال کے ا میدوار مولانا عبدالاکبر چترالی، پی کے۔1کے امیدوار مولانا ہدایت الرحمن، ایم ایم اے چترال کے صدر قاری عبدالرحمن قریشی، ایم ایم اے کے جنرل سیکرٹری اور جماعت اسلامی کے امیر مولانا جمشید احمد اور دوسرے رہنماؤں نے تورکھو کے مختلف مقامات اجنو، کھوت، ریچ، استارو، رائین اور شاگرام میں ا نتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے کے گزشتہ دور اور بعد کے دو مختلف ادوار میں فرق کو صوبے کے عوام نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے اور اس بار وہ کسی کے دھوکے میں آنے کی بجائے اپنی قیمتی ووٹوں کا استعمال اسلام پسند قوتوں کے حق میں استعمال کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے کی حکومت آنے پر اپر چترال میں پسماندگی نہیں رہے گی اور یہاں عوام کو درپیش تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ مختلف علاقوں میں جانے پر مقامی لوگوں نے ایم ایم اے کی قیادت کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات