چترال(نمائندہ چترال میل)پاکستان پیپلزپارٹی این اے ون چترال سے نامزداُمیدوارسابق ایم پی اے سلیم خان،پی کے ون چترال سے امیدوارحاجی غلام محمد،اپرچترال کے صدرامیراللہ اوردیگرپارٹی جیالوں نے مستوج،چونئچ اورتورکہوکے مختلف علاقوں میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی طاقت پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے‘ عام انتخابات میں کامیابی عوام کا مقدرہوگی‘ نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری ترقی اور خوشحالی کے تمام تشنہ خواہوں کوتعبیر دیں گے وہ وقت دور نہیں جب ملک میں حقیقی جمہوریت اور عوام کی حکمرانی کا سورج طلوع ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر شہید کی طرح بلاول بھٹو ز رداری کے دل میں بھی غریبوں کا درد ہے اور وہ بھی غریب عوام کی زندگی بدلنے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ اپرچترال کے عوام کو مفاد پرست حکمرانوں نے ہمیشہ ان کے حقوق سے محروم رکھا لیکن اب حالات بدلنے کا وقت آگیا ہے‘ پیپلز پارٹی کی کامیابی دراصل غریب عوام کی کامیابی ہوگی جبکہ عوام دشمنی اور دھوکہ باز سیاستدانوں کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کامیاب ہو کر عوامی خدمت کا نیا باب رقم کرے گی اور ملک دن دونی رات چوگنی ترقی کرے گا۔انہوں نے کہاکہ عوام ملک سے ظالمانہ نظام کے خاتمے کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کے جھنڈے کے تلے ایک پلیٹ فارم پرمتحد ہوچکاہے۔انہوں نے کہاکہ اپرچترال کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے بحالی اورترقیاتی منصوبوں کاجال بچھائیں گے۔علاقے کے عمائدین نے 25جولائی کوتیرکے نشان کوووٹ دے کراین اے ون اورپی کے ون کے اُمیدواروں کوبھاری میڈیٹ سے کامیاب کرنے کی عہدکی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات