چترال ( نمائندہ چترال میل )تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع چترال کا اجتماع ارکان 19 اکتوبر 2019 کو مولانا مودودی رحمہ اللہ ہال میں 4بجے بوقت عصر منعقد ہوا. پروگرام کا آغاز حسب دستور درس قرآن سے ہوا. درس قرآن کے بعد تنطیم کی کارکردگی اور فعالیت کے حوالے سے محترم صادق جان صاحب نے بھرپور انداز میں رہنمائی فرمائی. اس کے بعد سالانہ انتخابات کا سلسلہ شروع ہوا. تمام اراکین کی رائے دہی سے استاد الاساتذہ محترم ضیاء الدین صاب ہیڈ ماسٹر ہائی سکول شغور دوسری مرتبہ صدر تنظیم منتخب ہوئے. سلطان محمد صاحب ایس ایس ٹی ہائی سکول دروش نائب صدر، ریاض الدین احمد ایس ایس ٹی ہائی سکول کاری جنرل سیکرٹری، محترم حسام الدین صاحب پروفیسر ڈگری کالج چترال جائنٹ سیکرٹری اور ثنائاللہ ثانی پریس سیکرٹری منتخب ہوئے. اس کے بعد تحصیل کے انتخابات ہوئے. تنظیم اساتذہ چترال تحصیل چترال کی تنظیم نو۔
صدر جناب عبد الحفیظ ایس ایس ٹی GCMHS چترال
جنرل سیکرٹری جناب شیر افضل صاحب GCMHS چترال
سیکرٹری مالیات جناب مولانا سلامت اللہ صاحب GCMHS CHITRAL.
تنظیم اساتذہ چترال تحصیل دروش کی تنظیم نو۔
صدر جناب اکبر خان صاحب GHS کیسو
جنرل سیکرٹری جناب محمد عالمگیر صاحب GHS برگہ نسارچترال
سیکرٹری مالیات جناب عبد الشریف خان صاحب GHS کیسو CHITRAL
اس کے بعد نئے منتخب شدہ اراکین سے حلف برداری ہوئی. اس کے بعد عشاء کی نماز کے بعد دعا سے اجتماع کا اختتام ہوا.
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات