یونیورسٹی آف چترال میں سنٹر فار ریسرچ اینڈ سیکورٹی اسٹڈیز کے تعاون سے طلباء وطالبات کی استعداد کار کو بڑہانے کی ایک ورکشاپ منعقد ہوئی

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) یونیورسٹی آف چترال میں سنٹر فار ریسرچ اینڈ سیکورٹی اسٹڈیز کے تعاون سے طلباء وطالبات کی استعداد کار کو بڑہانے کی ایک ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں یونیورسٹی اور پوسٹ گریجویٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز کے طلباء وطالبات نے حصہ لیا جس کا موضوع “پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام”تھا۔ اس ورکشاپ کا مقصد اسٹوڈنٹس میں ان اوصاف اور خصوصیات کے بارے میں آگہی پھیلا نے اور اپنی شخصیت میں ان کو ذیادہ سے ذیادہ جمع کرنا تھا جوکہ مستقبل قریب میں ملک وقوم کی قیادت سنھبالنے والے ہیں۔ ورکشاپ کے احتتامی سیشن میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نورجمال مہمان خصوصی تھے جس نے میانہ روی، تحمل اور بردباری کی ضرورت کے موضوع پر لیکچر بھی دیااور ورکشاپ کے شرکاء کو بتایاکہ وہ کس طرح عملی طور پر ان اعلیٰ صفات کو اپنے اندر پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں ان کو پھیلاکر رواج دے سکتے ہیں۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق بھی موجود تھے جس نے موضوع پر اظہار خیال کیاجبکہ یونیورسٹی کے پبلک ریلیشنز افیسر شکیل حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایڈٖیشنل ایس پی نورجمال نے شرکاء میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سنٹر فار ریسرچ اینڈ سیکورٹی اسٹڈیزایک تھنک ٹنک ہے جوکہ مختلف معاشرتی اور عصری موضوعات پر ڈسکشن کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ یوتھ کی استعداد کار کو بڑہانے کے لئے ورکشاپ کا اہتمام بھی کرتی ہے۔