چترال (نمائندہ چترال میل) چترال میں یوم شہدائے پولیس اس عزم کے ساتھ منائی گئی کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ عوام کی جان، مال اور ابرو کے حفاظت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور تن من دھن کی قربانیوں کا سفر جاری رکھا جائے گا تاکہ وطن عزیز میں امن و سکون کی فضا قائم ہواور شہری سکھ کی نیند سوسکیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں صبح کا آغاز شہداء کے لئے قرآن خوانی سے ہوئی جبکہ بعدازاں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر چترال فرقان بلال اور ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ نے پولیس لائنز کے احاطے میں واقع یادگار شہداء پر پھول چڑہائے اور شہداء کے روح کی ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعامانگی گئی۔ اس موقع پر پولیس کا ایک چاق وچوبند دستے نے یادگار شہداء کو سلامی دی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ضلع ناظم مغفرت شاہ نے کہاکہ چترال پولیس نہ صرف پورے صوبے بلکہ پورے ملک کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے جس نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ ہر ازمائش کے وقت کیا ہے اور چترال میں جرائم کی کمی میں اس فورس کا اہم کردار رہا ہے جبکہ سوات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی اس ضلعے کی پولیس نے آخری چٹان کا کردار ادا کرکے شجاعت وبہادری کی داستان رقم کی جس پر اہل چترال فخر کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ہمیں امن کی فضا اور تحفظ کا احساس فراہم کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر فرقان بلال نے بھی شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیااور کہاکہ ڈیوٹی کی لائن پر جانوں کا نذرانہ پیش کرنا غیر معمولی بات ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں پولیس شہداء کی فیملی کو ہر ممکن سہولیات پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے اور انہیں تنہائی کا احساس ہونے نہیں دیا جائے گا۔ یوم شہداء کے موقع پر پولیس کی طرف شہداء کے گھرانوں میں تخائف پہنچائیے گئے۔ ایڈیشنل ایس پی نورجمال، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ز محی الدین کے علاوہ ڈی ایس پی ظفر احمد، ڈی ایس پی عبدالستار، ڈی ایس پی اقبال کریم اور فاروق جان اور دوسرے سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات