چترال (محکم الدین ) قیام پاکستان کے 70سالوں بعد اقلیتی نشست کیلئے کسی کالاش باشندے کو بطور امیدوار نامزد کرکے پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اور یہ اعزاز صرف پاکستان تحریک انصاف کو حاصل ہے جس نے معروف سماجی اور سیاسی نوجوان وزیر زادہ کالاش کو صوبائی اقلیتی نشست کیلئے نامزد کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے وزیر زادہ کالاش کو ٹکٹ دینے پر کالاش اور مسلم کمیونٹی دونوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔اور کہا ہے۔ کہ وزیر زادہ ایک با صلاحیت اقلیتی نوجوان ہے۔ جنہوں نے مسلم اور کالاش برادری کے مابین اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دینے اور علاقے میں سماجی ترقی اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اُنہیں ٹکٹ د ے کر کالا ش کمیونٹی کے دل جیت لئے ہیں۔ اور اقلیتی برادری بھی تحریک انصاف کا یہ احسان نہیں بھولے گی۔ عوامی حلقوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے۔ کہ صوبے میں تحریک انصاف بڑی تعداد میں سیٹیں حاصل کرے گی، جس کے نتیجے میں وزیر زادہ کالاش تحریک انصاف کی صوبائی اقلیتی نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا۔ اور چترال کی آبادی کی کمی کے باعث ایک سیٹ کے خاتمے پر چترال کے لوگوں میں جو احساس محرومی پیدا ہو گئی ہے۔ یہ اقلیتی نشست چترال کو ملنے کی صورت میں کسی حد تک اُس محرومی کا ازالہ ہو گا۔ عوامی حلقوں نے پاکستان تحریک انصاف کے فیصلے کی تعریف کی ہے۔ اور الیکشن میں اپنی طرف سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے۔ درین اثنا وزیر زادہ کالاش نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان صوبائی اور ضلعی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کہ انہوں نے کالاش کمیونٹی کو صوبائی سطح پر نمایندگی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس سے اس معدوم ہوتی قدیم کلچر کے حامل قبیلے کے مسائل کو حکومتی سطح پر سننے اور سمجھنے میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا۔ کہ تحریک انصاف نے محروم طبقات کو آگے لانے کی ہمیشہ کوشش کی ہے۔ جس میں اقلیتوں کی نمایندگی کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ وزیر زادہ نے سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کے اقلیتی کو آرڈنیٹر روی کمار کو بھی ٹکٹ دینے پر اُنہیں مبارکباد دی ہے اور اُن کیلئے نیک تمناؤں کے اظہار کے ساتھ ساتھ اُن کی رضا کارانہ خدمات کو سراہا ہے۔ جنہوں نے گذشتہ پانچ سالوں کے دوران انجام دی ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات