چترال (نمائند چترال میل) چترال میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی ایک ایک نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ ختم ہونے پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون کے لئے 17اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 18کے لئے 27امیدوار میدان میں آئے جن میں سابق صدر پاکستان پرویز مشرف بھی شامل ہیں۔ پیر کے دن صبح سے مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے جلوس کی شکل میں ڈسٹرکٹ کچہری پہنچ کر ریٹرننگ افیسروں کے ساتھ کاغذات جمع کرتے رہے جبکہ کارکنان پرجوش انداز میں نعرہ بازی کرکے سارا دن سیکرٹریٹ روڈ میں ماحول کو گرمادیا۔ قومی اسمبلی کے لئے پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی طرف سے سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین، متحدہ مجلس عمل کیطرف سے سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی، مولانا ہدایت الرحمن، وجیہ الدین، پی پی پی کے سابق ایم پی اے سلیم خان، اے این پی کے الحاج عیدالحسین، پی ٹی آئی کے عبداللطیف اور آل پاکستان مسلم لیگ کے پرویز مشرف شامل، تقدیرہ اجمل، سلطان وزیر خان، ڈاکٹر محمد امجد، عبدالقیوم جبکہ آزاد امیدواروں میں محمد یحیٰ (المعروف شیر دل)،شہزادہ تیمور خسرو، نثار دستگیر، شاہ ابوالمنصور، سعیدالرحمن اور حزب اللہ نے کاغذات نامزدگی داخل کردئیے۔ صوبائی اسمبلی کے لئے متحدہ مجلس عمل کے مولانا ہدایت الرحمن، مولانا عبدالاکبر چترالی، وجیہ الدین، پی ٹی آئی کے اسرارالدین صبور، پی ایم ایل۔این کے عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ، اے این پی کے ڈاکٹر سردار احمد خان، آل پاکستان مسلم لیگ کے سلطان وزیر، تقدیرہ اجمل، محسن حیات شاداب، شہزادہ امیرحسنات الدین، اور پی پی پی کے حاجی غلام محمد، امیراللہ، محمد وزیر خان نے کاغذات نامزدگی داخل کئے جبکہ آزاد امیدواروں میں عبدالرحمن، سعادت حسین مخفی، سردار احمد خان، سہراب خان، عطاء اللہ، رضیت باللہ، مصباح الدین، شہزادہ امان الرحمن، شاہ ابوالمنصور شامل ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات