نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) دوست محمدنے تمام متعلقہ اداروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ چترال اور ملحقہ علاقوں میں حالیہ سیلاب کے پیش نظر تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر چترال اور ضلعی انتظامیہ جاری کئے ہیں کہ متاثرین کی ہر قسم کی امداد کی جائے اور ہنگامی حالات کے پیش نظر ان کے محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیلاب کی تباہ کاری کو کم سے کم کرنے کیلئے پی ڈی ایم اے اور دوسرے ادارے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کاروائیاں جاری رکھیں متاثرین کی بحالی کیلئے خیمے، کمبل اور خوراک کا بندوبست بھی جلد از جلد کیا جائے دوست محمد نے امدادی کاروائیوں میں شریک تمام اداروں کو ایک دوسرے کے ساتھ روابط، تعاون اور ہم آہنگی پر بھی زور دیا تاکہ کسی بھی ممکنہ نا خوشگوار کا بہتر طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔ انہوں نے مون سون بارشوں کے پیش نظر قدرتی آفات سے نمٹنے اور انکے نقصانات کم سے کم کرنے کیلئے الرٹ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔دوست محمد نے بمبوریت، ارکنی گرم چشمہ اور چترال ٹاؤن میں سیلاب متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور انکی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





