چین کے شہر چنگ ڈاؤ سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کا اعلامیہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں آگیا ہے مشترکہ اعلامیہ میں ممبر ملکوں کے درمیاں باہمی تجارت اور دیگر روابط کو مزید فروغ دینے کے ساتھ علاقائی امن اور استحکام کے لئے ٹھوس بنیادوں پر کام کرنے کا عزم دہرایا گیا ہے چینی صدر شی جن پنگ کابیان بھی اخبارات میں آیاہے انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیاں کشیدگی کو کم کرنے کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے کوششیں تیز کرنے اور علاقائی تعاون کے اس فورم کو ممبر ملکوں کے درمیاں د و طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے استعمال کرنے کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی صدر مملکت ممنون حسین نے کی چنگ ڈاؤ کانفرنس کے موقع پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ صدر پاکستان نے خصوصی ملاقات کی روسی صدر نے دفاع، توانائی اور معیشت کے شعبوں میں پاک روس تعلقات کو دونوں ملکوں کے بہترین مفاد میں توسیع دینے کے امکانات پر گفتگو کی ایرانی صدر حسن روحانی نے گوادر اور چا بہار کی بندرگاہوں کے درمیاں آبی گذرگاہ کو وسعت دے کر بین الاقوامی تجارت کے لئے مفید تجاویز دیں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات میں ایک خطہ ایک شاہراہ (OBOR)اور چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (CPEC) کے ذریعے پاکستان کو عالمی تجارت اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز (Hub) بنانے کے امکانات اور پاکستان کے لئے موجود فوائدو امکانات کا ذکر کیا سربراہ کا نفرنس سے خطاب کر تے ہوئے پاکستانی صدر ممنون حسین نے علاقائی امن اور استحکام کے لئے خطے میں دہشت گردی اور بد امنی کو ختم کرنے کے سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کا ذکر کیا اور اُمید ظاہر کی کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے یوریشیائی ملکوں میں امن اور معاشی ترقی کیلئے بہتر مواقع پیدا کئے جائیں گے شنگھائی تعاون تنظیم کی بنیاد 2001ء میں رکھی گئی ابتد ا میں ممبر ملکوں کی تعداد 6تھی چین، روس، کزاخستان،ازبکستان، کرغزستان اور تاجکستان اس کے اراکین تھے پاکستان کو مبصر کا درجہ دیا گیا تھا 16سال بعد 2017ء میں پاکستان اور بھارت کو تنظیم کی رکنیت دیدی گئی ایران، منگولیا، افغانستان اور بیلا روس کو مبصر کا درجہ
حاصل ہے ترکی، سری لنکا، نیپال اور ترکمانستان کو شریک کار ممالک کی حیثیت دیدی گئی ہے آبادی اور علاقائی رقبہ کے لحاظ سے شنگھائی تعاون تنظیم عالمی سطح پر اقوام متحدہ کے بعد سب سے بڑی تنظیم ہے اسلامی ملکوں کی تنظیم(OIC)، جنوبی ایشیاکے ممالک کی تنظیم آسیان،
عرب ملکوں کی تنظیم عرب لیگ، خلیج تعاون کونسل اور افریقی ملکوں کا اتحاد اس کے مقابلے میں چھوٹی چھوٹی تنظیمیں ہیں بیک وقت روس اور چین کی شرکت نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کو نارتھ اٹنانٹک ٹریٹی ارگنائزیشن (NATO) اوریورپی یونین (EU) کے مقابلے میں مشرقی ممالک کے اتحاد کی صورت میں سامنے لایا ہے اور امریکہ کو یہ خدشہ لاحق ہے کہ علاقائی ممالک اس تنظیم کے ذریعے مغرب پراپنا انحصار بتدریج کم کریں گے اور چینی انوسٹمنٹ بینک رفتہ رفتہ امریکہ کے زیر اثر کام کرنے والے عالمی بینک (WB) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کی جگہ لے لے گا ا س ماہ چینی انوسٹمنٹ بینک کی طرف سے پاکستان کو 5ارب ڈالر کی آسان امداد فراہم کرنے کا معاہدہ امریکہ کے خدشات کو مزید تقویت دیتا ہے پاکستان، چین، روس اور بھارت کی فوجوں کے مشترکہ بری اور سمندری مشقوں کی سکیم سے امریکہ، ناٹو (NATO) اور یورپی یونین کی نیندیں اڑ گئی ہیں 1919ء میں دوسری جنگ عظیم کے خاتمے اور سلطنت عثمانیہ کے زوال کے بعد علامہ اقبال نے کہا تھا ؎
اگر تہراں ہو مشرق کا جینوا
شاید کرہ ارض کی تقدیر بدل جائے
اگرچہ عرب اور عجم کی دشمنی نے تہران کے جینوا بننے کا راستہ روک دیا ہے تاہم بیجنگ،شنگھائی، ماسکو اور استھانہ کو مشرق کا جینوا بنایا جاسکتا ہے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ اس جانب مثبت پیش رفت ہے یہ بھی شاعر مشرق کی پیش گوئی تھی ؎
کہا آشوب قیامت سے یہ کیا کم ہے!
گرفتہ چینیاں احرام و مکی خفتہ در بطحا
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات