چترال ( نما یندہ چترال میل) گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول چترال کے اولڈ اسٹوڈنٹس کی تنظیم اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 26ستمبر کو اتوار کے دن ”اولڈ بوائز ڈے”منایا جائے گا جس کے لئے رنگا رنگ پروگرامات ترتیب دئیے جارہے ہیں جبکہ ”اولڈ بوائزاسمبلی”اس میں قابل ذکر ہے جہاں سابق طالب علم صبح ساڑھے9بجے باقاعدہ طور پر مارننگ اسمبلی منعقد کریں گے۔ اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے صدر الحاج عید الحسین کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پروگرامات کو آخری شکل دے دئیے گئے جس کے مطابق مارننگ اسمبلی کے بعد اولڈ اسٹوڈنٹس اپنے اپنے کلاس رومز جائیں گے جہاں باقاعدہ کلاسیں منعقد ہوں گے جبکہ اگلے مرحلے میں سکول کے ہال میں ”یادش بخیر”کے نام سے ایک اسٹیج شو ہوگا جس میں اولڈ طالب علم اپنے اپنے زمانہ طالب علمی کے دلچسپ واقعات بیان کریں گے اور اسی نشست میں سکول کے ان اساتذہ کو شیلڈ پیش کئے جائیں گے جوکہ 1990ء کے عشرے تک اس سکول میں بطور ٹیچر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ اسی دن پریڈ گراونڈ میں فٹ بال میچ بھی ہوگا جہاں اولڈ اسٹوڈنٹس حصہ لیں گے۔ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شہزادہ تنویر الملک ایڈوکیٹ نے کہا کہ اولڈ اسٹوڈنٹس اسمبلی اپنی نوعیت کا انوکھا او ر دلچسپی سے بھرپور سرگرمی ہے جبکہ اس دن کے مناسبت سے تمام پروگرامات میں وہ طالب علم بھی حصہ لے رہے ہیں جوکہ 1950ء کے عشرے میں بھی اس سکول سے زیر تعلیم رہے ہیں
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





