چترال (محکم الدین) سابق صدر پاکستان اور آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی این اے ون چترال کیلئے داخل کر دیے گئے۔ پارٹی کے ضلعی صدر سلطان وزیر، ویمن ونگ کی سکرٹری جنرل تقدیرہ اجمل ، فوکل پرسن وقاص احمد ایڈوکیٹ، شہزادہ امیر الحسنات پی کے ون کے نامزد امیدوار اور محسن حیات نے پارٹی ورکروں کے ایک بڑے ہجوم میں پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر این اے ون ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج چترال محمد خان کو پیش کی۔ اس موقع پر آل پاکستان مسلم لیگ کے سابق واحد ایم این اے شہزادہ افتخارالدین بھی پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے این اے ون کے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کیلئے موجود تھے۔ پیر کے روز کاغذات نامزدگی کے داخلے کی آخری تاریخ ہونے کی بنا پر ریٹرننگ آفیسران کے آفس کی حدود میں امیدواروں اور اُن کے حامیوں کا زبردست رش رہا۔ اور ریٹرننگ آفیسران بھی بغیر وقفہ کئے مسلسل کام کرتے رہے۔سابق صدر پرویز مشرف کی طرف سے کاغذات نامزدگی داخل ہونے کے بعد چترال کی انتخابی ماحول میں گرمی آگئی ہے۔ لیکن اب بھی لوگوں کو اس بات کا یقین نہیں ہے۔ کہ پرویز مشرف الیکشن لڑنے کیلئے پاکستان اور چترال آسکتے ہیں۔ پرویز مشرف کی پارٹی کی طرف سے ڈاکٹر امجد این اے ون چترال،تقدیرہ اجمل اور سلطان وزیر نے این اے ون اور پی کے ون اور شہزادہ امیرالحسنات المعروف شہزادہ گل و محسن حیات نے پی کے ون کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اسی طرح پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین این اے ون، عبدالولی خان ایڈوکیٹ پی کے ون کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔قبل ازین متحدہ مجلس عمل کی طرف سے صوبائی اسمبلی کے اُمیدوار ہدایت الرحمن نے جمیعت العلماء اسلام کے درجنوں کارکنان اور نامزد امیدوار این اے ون چترال مولانا عبد الاکبر چترالی کی معیت میں کاغذات نامزدگی داخل کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا عبد الاکبر نے کہا۔ کہ چترال کے لوگوں کی ہر مرتبہ یہ خواہش رہی ہے۔ کہ علماء اور مذہبی جماعتوں میں اتحاد ہو۔ اور مسجد و مدرسہ اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ تو آج یہ عوام کیلئے انتہائی خوشی کا مقام ہے۔ کہ علماء میں اتحاد قائم ہوا ہے اور ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن کیلئے میدان میں ہیں۔ اس لئے چترال کے لوگ بھی اپنے مطالبے کا پاس رکھتے ہوئے ایم ایم اے کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔ بعد آزان پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے این اے ون چترال کیلئے سابق ایم پی اے سلیم خان اور پی کے ون کیلئے سابق ایم پی اے حاجی غلام محمد نے کاغذات نامزدگی داخل کی۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے پہلے نامزد امیدوار سلیم خان اور حاجی غلام محمد نے کہا۔ کہ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ہے۔ چترال کیلئے ناقابل فراموش کام کئے۔ چترال کے اندر ترقیاتی منصوبوں کی ایک طویل فہرست موجود ہے۔ جنہیں پیپلز پارٹی کی حکومت اور اُن کے نمایندوں نے ممکن بنا یا۔ انہوں نے کہا۔ کہ اقتدار میں آنے کے بعد تعلیم و صحت کے ساتھ ساتھ چترال تاجکستان روڈ، چترال گلگت روڈ، گولین بجلی کی ٹرانسمیشن لائن بچھانا، چترال مستوج اور چترال ٹو بمبوریت روڈ کی تعمیر ہماری تر جیح ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ ہم ہی چترال کو دو ضلع بنائیں گے۔ سلیم خان اور حاجی غلام محمد نے لوگوں سے اپیل کی۔ کہ ترقی کو سامنے رکھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔ اس موقع پرکارکنان نے پارٹی کے حق میں زبر دست نعرے لگائے۔ سیاسی پارٹیوں کے علاوہ بھی بڑی تعداد میں آزاد اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔ جن میں سابق بیورکریٹ شہزادہ دروشپ تیمور خسرو سر فہرست ہیں جنہوں نے این اے ون کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کی ہے۔ جبکہ شہزادہ امان الرحمن بھی پی کے ون کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔ سیاسی پارٹیوں میں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے این اے ون کیلئے عبداللطیف، پی کے ون کیلئے اسرار الدین اور عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے این اے ون کیلئے عیدالحسین اور پی کے ون کیلئے ڈاکٹر سردار احمد نے پہلے ہی کاغزات نامزدگی داخل کر دیے ہیں تاہم کاغذات نامزدگی داخلے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس لئے ریٹرننگ آفیسران کی طرف سے این اے ون چترال اور پی کے ون چترال کے امیدواروں کی فائنل فہرست کا انتظار ہے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پروموشن بیجز لگانے کی تقریب
- ہومچترال فٹ بال لیگ کا اختتام، جنگ بازار ایف سی نے پاکستان نیوی کو پنالٹیز پر شکست دے کر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان: ۔۔۔نظام ادھوری ہے۔۔۔تحریر: محمد جاوید حیات
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات










