چترال (نمائندہ چترال میل)ساکنہ بشقیر بالا گرم چشمہ سے تعلق رکھنے والے گل ولی خان ولد نصیر خان نے تمام مخیر حضرات اور حکومت وقت سے اپیل کی ہے کہ ان کے دو بیٹے Heamophieia A کے مرض کا شکار ہیں۔ بڑے بیٹے عمر ولی خان جس کی عمر 18 سال ہے گزشتہ 17 سال سے وہ ان کا علاج کرارہے ہیں مگر تنگدستی کی وجہ سے وہ ان کا بھر پور علاج نہیں کر پا رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کا بیٹا اپاہیج ہونے کے قریب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کو ہر ماہ 22 ہزار کی انجیکشن لگتی ہے اب گزشتہ دو سال سے ان کے چھوٹے بیٹے جنید ولی کو بھی یہ بیماری لاحق ہوگئی ہے بیماری ابھی شروع کے اسٹیج میں ہے اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر ابھی سے ان کا صحیح علاج کیا گیا تو وہ عمر بھر کی معذوری سے بچ سکتے ہیں۔ وہ غریب آدمی ہیں اور اپنے بیٹوں کا علاج کرانے سے قاصر ہے۔ اب تک علاج معالجے میں ان پر 7لاکھ کا قرضہ بھی چڑھا ہوا ہے۔ گل ولی نے تمام مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی غریبی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے بیٹوں کے علاج میں ان کی مدد کریں تاکہ رمضان کے مبارک مہینے میں ان کو ثواب دوگنا ہو کر ملے۔گل ولی نے موجودہ حکومت، چیف جسٹس اور آرمی چیف سے بھی اپنے بچوں کے علاج کے مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ مخیر حضرات گل ولی خان کے موبائل نمبر 0346-9205798 پر ان سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ یا ان کے یوبی ایل بینک اکاؤنٹ نمبر 07680010040947650015 برانچ کوڈ 0140768یا نیشنل بینک گرم چشمہ کے اکاؤنٹ نمبر 3118679856پر امدادی رقم جمع کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





