چترال (نمائندہ چترال میل) ڈرگ رولز میں وزیر اعلیٰ کی طرف سے ترمیم اور میڈیکل اسٹور چلانے کے لئے فارمیسی کٹیگری بی سرٹیفیکیٹ کو لازمی قرار دینے کے خلاف کیمسٹ برادری کی ہڑتال تیسرے دن میں داخل ہوگئی جس کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں او پی ڈی اور داخل مریضوں کو ادویات کے حصول میں سخت مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ ضلعے کے مختلف علاقوں سے آمدہ خبر کے مطابق بونی، مستوج، ارندو، شاگرام اور ایون کے علاوہ دوسرے چھوٹے ہیلتھ کیر یونٹوں میں بھی ادویات کی عدم دستیابی کا مسئلہ عوام کو درپیش رہا۔ ادھر پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن چترال کے رہنماؤں نے مطالبے کی منظوری تک ہڑتال کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور چترال پریس کلب کے سامنے دھرنا جاری رکھا۔ مختلف سیاسی اور سول سوسائٹی تنظیموں کے رہنماؤں کا بدھ کے دن بھی آنے اور ہڑتال کیمسٹوں سے اظہاریکجہتی کا سلسلہ جاری رہا جن میں ایم پی اے سلیم خان، پی پی پی کے رہنما انجینئر فضل ربی جان اور پی ٹی آئی رہنما عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ جبکہ ڈرائیورز یونین کے صابر احمد صابر اور دوسرے شامل تھے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





