ڈرگ ترمیم کو واپس لینے کی یقین دہانی، چترال میڈیکل سٹورز اعلان کے فوراََ بعد کھول دئے گئے

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) گزشتہ تین دنوں سے جاری کیمسٹوں کی شٹرڈاون ہڑتال وزیر اعلیٰ کے مشیر شکیل خان کی طرف سے اس یقین دہانی پر واپس لیا گیا کہ چیف منسٹر تین دنوں کے اندر اندر ڈرگ رولزمیں ترمیم کو واپس لیں گے۔ بٹ خیلہ میں پاکستان کمیسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن کی صوبائی اور ڈویژنل قیادت کے ساتھ ایک نشست میں شکیل خان نے یقین دہانی کرانے پر ایسوسی ایشن نے واپس لینے کا اعلان کیا۔ تاہم اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ تین دنوں کے اندر اندر ترمیم واپس نہ لینے کی صور ت میں کیمسٹ برادری صوبہ گیر ہڑتال کرے گی۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صوبائی چیرمین اسماعیل خان اور ڈویژنل صدر خیر الرحمن کے علاوہ صوبائی فنانس سیکرٹری عطاء اللہ شاہ اور دیگر بھی موجود تھے جنہوں نے مذاکرات میں حصہ لیا۔ ایسوسی ایشن کی ضلعی قیادت نے چترال میں میڈیکل اسٹور اس اعلان کے فوراً بعد کھول دئیے گئے۔