دروش کے نواحی گاؤں سے افغان جہاد کے دور کا بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد

Print Friendly, PDF & Email

دروش(نما یندہ چترال میل) دروش کے نواحی کلکٹک کیمپ سے بھاری مقدار میں گولہ بارود بر آمد ہوا ہے جوکہ سابقہ افغان سویت جنگ کے دور کا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دروش کے قریب کلکٹک افغان مہاجر کیمپ میں مقامی شخص وقار احمد ایکسکویٹر کے ذریعے زمین کی کٹائی کر رہا تھا کہ اسے ایک گھڑا نظر آیا اور اسمیں اسلحہ ملا۔ اطلاع پاتے ہی فوری طور پر ایس ایچ او دروش بلبل حسن پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور وہاں سے گولہ بارود نکال کر اپنی تحویل میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ گولہ بارود 90کے دہائی کا ہے جوکہ یہاں پر زیر زمین دفن کر دیا گیا۔ گولہ بارود میں بھاری توپ کے گولے راکٹ فیوز شامل ہیں۔ واضح رہے کہ کلکٹک کے مقام پر افغان مہاجرین کا ایک بڑا کیمپ قائم تھاجوکہ اب تقریباً ختم ہو چکا ہے۔