چترال (نمائندہ چترال میل) گورنمنٹ ہائی سکول چترال کے سابق طلباء کے لئے 13۔مئی کو اتوار کے دن سکول سے وابستہ اپنی پرانی یادیں تازہ کرنے اور بچھڑے دوستوں سے دوبارہ مل بیٹھنے کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں شرکت کے لئے پشاور اور جڑواں شہر راولپنڈی اسلام آباد کے علاوہ دوسرے شہروں میں رہنے والے سینکڑوں سابق طلباء بھی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات میں شرکت کررہے ہیں۔ جمعہ کے روز سکول کے اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت الحاج عیدالحسین منعقداجلاس میں پروگرام کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور تین مختلف کمیٹیاں الحاج شیر آغا، شہزادہ تنویر الملک اور ظہیر الدین کی سربراہی میں تشکیل دی گئیں۔اس دن سکول کے سابق طلباء کی یادوں پر مبنی کتاب کی پہلی جلد کی رونمائی بھی ہوگی جوکہ سابق طلباء کے لئے نہایت دلچسپی کا باعث ہوگی۔ صدر الحاج عیدالحسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ چترال کی اس قدیم تریں درسگاہ سے نکلنے والی علم شعاعوں نے اس وادی کو منور کیااور جہالت کے اندھیرے دور ہونے پر ترقی کا عمل شروع ہوااور چترال کا ہر جدید تعلیم یافتہ کسی نہ کسی طور پر اس ادارے سے فیض یا ب ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اس مادر علمی سے فارع ہونے والے طلباء اس ری یونین کے انعقاد کا شدت سے انتظار کررہے ہیں جن کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





