(چترال میل رپورٹ)پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی حکومت خیبرپختونخوا نے پرائیویٹ سکول مینجمنٹ / مالکان کو جو نجی شعبہ میں تعلیم فراہم کررہے ہوں کو ایک مراسلے کے ذریعے ہدایت کی ہے کہ وہ کے پی۔ پی ایس آر اے ریگولیشنز 2018 اور پشاور ہائی کورٹ پشاورکی رٹ پٹیشن نمبر2093-P/2016 پر8۔نومبر2017 کے اعلان کردہ فیصلہ پر مکمل عمل درآمد کویقینی بنائیں۔خیبرپختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے مینجنگ ڈائریکٹر سید ظفر علی شاہ کی جانب سے جاری کردہ سرکولر میں کہاگیا ہے کہ اتھارٹی کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ زیادہ تر پرائیویٹ اداروں نے 25 اپریل 2018 سے شروع ہونے والے ایف اے / ایف ایس سی امتحانات اوربرٹش کونسل کے امتحانات کے لئے طلباء کی رول نمبرسلپس روک لی ہیں جو ناانصافی پر مبنی غیر منطقی اور غیرقانونی ہے۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اداروں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طورپر25 اپریل 2018 کے ایف اے / ایف ایس سی امتحانات اور برٹش کونسل کے زیر اہتمام امتحانات کے لئے طلباء کو رول نمبر فوری طورپر دے دیں اورسرکولر پرعمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ اس سلسلے میں عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف خیبرپختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ 2017 کی متعلقہ سیکشن اور کے پی۔ پی ایس آر اے ریگولیشنز2018 کے تحت ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی جائے گی۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





