چترال(سید نذیر حسین شاہ)ممبرصوبائی اسمبلی وچیئرمین ڈیڈک چترال سلیم خان نے گرم چشمہ کے دومختلف مقامات میں عوامی اجتمات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ دس سالوں میں اپنے حق نمائندگی کواحسن طریقے سے نبھاتے ہوئے ارندوسے لیکرگبوراوربرنس تک اپنے حلقے کے عوام کی دن رات بے لوث خدمت کرچکاہوں۔جس کی ثبوت یہ ہے کہ میرے حلقے میں خاص کرتعلیم کے میدان میں نمایاں ترقی ہوئی۔اپنے حلقے کے اندران دس سالوں میں 10ہائیرسکینڈری،15ہائی،15مڈل اور25پرائمری سکولزقائم کرچکاہوں۔ایک گرلزڈگری کالج دروش اوریونیورسٹی اف چترال کے قیام میں بھی اپنابھرپورکرداراداکرچکاہوں۔انہوں نے گرلزہائی سکول مردان،گرم چشمہ کے افتتاح کے موقع پرایک پرہجوم اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے یہ بھی کہاکہ تحصیل لٹکوہ کے عوام دومرتبہ مجھے جیتوانے میں اپناکرداراداکرچکاہے۔اس دفعہ بھی اگرپارٹی کی طرف سے ٹکٹ ملی توانشاء اللہ چترال کے عوام میرے خدمات کومدنظررکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھرعوام چترال کی خدمت کرنے کاموقع دیں گے۔انہوں نے کہاکہ 2018کاالیکشن بہت سخت ہوگاکیونکہ چترال میں ایک صوبائی اسمبلی کاسیٹ ختم ہوگیاصرف ایک قومی اسمبلی اورایک صوبائی اسمبلی کاسیٹ رھ گیاہے۔انہوں نے روئی کے مقام پرواٹرسپلائی اسیکم کاافتتاح کرتے ہوئے کہاکہ میں سیاست کوعبادت سمجھ رہاہوں۔کیونکہ عوام کی خدمت کرکے مجھے ذہنی طورپرسکون ملتاہے۔کسی کوایک گلاس پانی پلاناثبوت کاکام ہے۔مگرآج پورے گاؤں کے مرد اورخواتین اس صاف پانی سے مستفیدہوکرمجھے دعائیں دیں گے۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے حکومت پرتنقیدکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک چترالی عوام کامجرم ہے کیونکہ انہوں نے اپرچترال کوالگ ضلع ہونے کااعلان کرکے بہت بڑاجھوٹ بولاہے اگراپرچترال آج الگ ضلع ہوتاتوہماراصوبائی اسمبلی کاایک سیٹ بھی بچ جاتا۔انہوں نے مذہبی جماعتوں کے اتحاد پرتنقیدکرتے ہوئے کہاکہ ایم ایم اے کی حکومت 2002میں بنی تھی صوبے کے عوام کونہ کہیں اسلامی نظام ملااورنہ ہی کہیں کوئی ترقیاتی کام ہوئے۔آج پھرسادہ لوح عوام کوایک مرتبہ پھراسلام کی نام پردکھ دینے کی کوشش میں ہے مگراس دفعہ عوام باشعورہوچکے ہیں وہ دوبارہ اسی دھوکے میں نہیں آئیں گے۔بلکہ خدمت کودیکھ کراپنافیصلہ دیں گے۔ اس موقع پر سینئرنائب صدرپاکستان پیپلزپارٹی انجینئرفضل ربی،ڈپٹی ڈی ای او زنانہ چترال مہر انساء نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات