چترال (نمائندہ چترال میل) پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ایک اہم اجلاس جغور میں پارٹی لیڈر محمد وزیر خان کے رہائش گاہ کشم ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں پارٹی کے ضلعی صدرمحمد نوید چغتائی، سابق صدر اور ایم پی اے سید احمد خان، صفت زرین، محمد کوثر ایڈوکیٹ، ساجد اللہ ایڈوکیٹ، زار عجم خان، عبدالغفار، خورشید مغل،قاری عمران،شوکت الملک،راجہ،فضل رحیم ایڈوکیٹ،حاجی ظفر،، غلام حضرت انقلابی ایڈوکیٹ اور دوسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعدد فیصلے کئے گئے جن میں محمد کوثر ایڈوکیٹ کو سب ڈویژ ن چترال کا صدر مقرر کرتے ہوئے انہیں ویلج کونسل لیول سطح پر تنظیم سازی کرنے کی ذمہ داری دی گئی جبکہ مستوج سب ڈویژن میں بھی اسی طرح صدر مقرر کرکے انہیں ذمہ داری سونپ دی جائے گی۔ اجلاس میں پارٹی کے قائد میاں نواز شریف کے دورہ چترال کے حوالے سے بھی سیر حاصل بحث ہوئی اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا بھی دورہ چترال اور گیس سمیت روڈ منصوبہ جات کی افتتاح سے متعلق مختلف امور پر بحث ہوئی۔ اس موقع پر پارٹی کے قائدین نے کہاکہ میاں نواز شریف کی چترال پر خصوصی مہربانیوں اور ریکارڈ تعداد میں ترقیاتی کاموں کی وجہ سے یہاں آنے والی الیکشن میں جیت صر ف اور صرف مسلم لیگ (ن) کی ہوگی اور یہ وقت ہے کہ پارٹی کے کارکن گھر گھر تک نواز شریف کا نظریہ ارندو سے بروغل تک گھر گھر پہنچانے کا فریضہ سرانجام دیں۔
تازہ ترین
- ہومانتقال پرملال۔۔مفتاح الدین (المفتاح مڈیسن اسٹور اتالیق بازار چترال)ساکن زرگراندہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
- ہومڈھائی ہزار سال قدیم کالاش فیسٹول جو شی (چلم جوشٹ) ڈھول کی تھاپ پر نوجوان مردو خواتین کی گلے میں باہیں ڈال کر رقص،سریلی گیتوں اور اپنی رنگینیوں کے ساتھ کالاش ویلی بمبوریت کے مرکزی مقام بتریک میں اختتام پذیر ہوا
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
- ہومہزاروں سال قدیم کالاش تہوار “چلم جوشٹ ” پورے جوش و خروش کے ساتھ وادی رمبور کے معروف ڈانسنگ پلیس (چھارسو) گروم میں شروع ہوا۔
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔شراکت داری اور تر قی
- ہومپولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔پرستان قبل از اسلا م