چترال ( نمائندہ چترال میل )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کی آمد کے سلسلے میں لوئر چترال میں موجود مسیحی عبادت گاہ(چرچ) کی سکیورٹی انتظامات اور دیگر اُمور کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈی۔ایس۔پی سکیورٹی اقبال الدین،پی۔اے۔ٹو ڈی۔پی۔او لوئر چترال نور زمان اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے چرچ منتظمین کیساتھ ملاقات کی اور سکیورٹی سمیت دیگر اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔