عوامی نیشنل پارٹی چترال کے نیشنل یوتھ ارگنائزیشن کے انتخابات،فضل حسین بلامقابلہ صدر منتخب

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل) نیشنل یوتھ ارگنائزیشن چترال کے انتخابات گذشتہ روزڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ چترال میں زیر نگرانی ارگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین عباس حسین منعقد ہوئی۔جس میں این وائی او اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔صدارت کے امیدوارں میں مرتضیٰ خان،فضل حسین اور عزیر احمد شامل تھے۔مرتضیٰ خان اور عزیر احمد فضل حسین کے حق میں دستبردار ہوگئے اور متفقہ طورپر فضل حسین کو نیشنل یوتھ ارگنائزیشن کا صدر مقرر کیا گیا۔اس موقع پر ضلعی صدر حاجی عیدالحسین اور جنرل سیکرٹری میرعباد اللہ بھی موجودتھے۔این وائی او کے نو منتخب صدر فضل حسین نے اپنے اوپر اعتماد کا اظہار کرنے اور بلامقابلہ صدر منتخب کرنے پر تمام کارکنان کا شکریہ اداکیا اور اس عزم کاا ظہار کیا کہ وہ چترال میں نوجوانوں کے بہبود کے لئے بھرپور کوشش کرینگے۔