(چترال میل رپورٹ)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیرالا سلام نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ آن لائن پولیس کلیئرنس سرٹیفیکٹ کا افتتاح کردیا جسکے ذریعے عوام کو گھر کی دہلیز پرصرف تین دن میں پولیس کلیئر نس سرٹیفیکٹ ملے گا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈی آئی جی ملاکنڈ اختر حیات خان،ڈپٹی کمانڈنٹ ملاکنڈ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیرالسلام نے اس موقع پر بتایا کہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے یہی خیال لے کر ملاکنڈ انتظامیہ نے کامیاب آن لائن ایف آئی آرکے بعداب آن لائن پولیس کلئیرنس سرٹفیکٹ کا آغاز کیا جسکے ذریعے اب عوام کو گھروں کے دہلیز پر صرف تین دن کے قلیل وقت میں سرٹفیکٹ ملیں گے۔ پولیس کلئیئرنس سرٹفیکٹ کا پرانا طریقہ کار انتہائی پیچیدہ تھا اور لوگ کئی کئی دن دفتروں کے چکر کاٹتے تھے لیکن اب اس پرانے طریقے سے چھٹکارہ پانے کے لئے ملاکنڈ انتظامیہ نے آن لائن کلئیرنس سرٹفیکٹ کا آغاز کیا جس کے ذریعے عوام آن لائن فارم پر کرکے تین دن کے اندر سرٹیفیکٹ حاصل کریں گے۔کمشنر نے مزید بتایا کہ ملاکنڈ پہلاڈویژن ہے جہاں آن لائن پولیس کلیئرنس سرٹفیکٹ کا آغاز ہوگیا ہے اس سے پہلے آن لائن پولیس کلیئرنس سرٹفیکٹ کی مثال پاکستان میں کہیں بھی نہیں ملتی ہے۔ظہیرالاسلام نے بتایا کہ پولیس کلئیرنس سرٹیفکٹ کے علاوہ آن لائن ڈومیسائل اور جوڈیشری سسٹم بھی بہت جلد متعارف کیا جائیگا۔جس سے نہ صرف لوگوں کو ڈومیسائل کے حصول میں مشکلات ورکاوٹیں دور ہونگی بلکہ طالبعلموں کا قیمتی وقت بھی ضائع نہیں ہوگااسی طرح جوڈیشل سسٹم آن لائن ہونے سے لوگ گھروں میں بیٹھ کر اپنے مقدموں کے تاریخ کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر ترقی یافتہ ملکوں کی طرح لوگوں کو سہولیات آن لائن میسرہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات