چترال(رپورٹ شہریار بیگ) ضلع چترال میں خواتین میں خودکشیوں کے واقعات پاکستان کے دوسرے ا ضلاع کے مقابلہ میں سب سے زیادہ ہے۔ چونکہ یہ سماجی اور نفسیاتی مسلہ ہے۔بے روزگاری،غربت،شادی میں نا کامی،موبائل اور سوشل میڈیا کا غلط ستعمال اس کے بڑے اسباب ہیں۔ان خیالات کا اظہار DPOچترال کپٹن (ر) منصور آمان نے منگل کے روز اپنے دفتر میں عمائیدین شہر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے کہا کہ والدین،علماء کرام اور اساتذہ اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔آئمہ کرام مساجدکے منبر سے وعظ نصیحت کے زریعے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لا سکتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے مسائل کو اگر نظر انداز کیا گیا تو آگے جا کے بہت بڑے مسائل کو جنم دیتے ہیں۔آپس کے معمولی تناذعات بڑھ کر دشمنیوں تک جا پہنچتے ہیں۔ DRCچترال میں لڑائی جھگڑوں اور تناذعات کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ عنقریب سکول اور کالجوں میں خاتون وکیل اور عالمہ آگہی مہم شروع کریں گے جس کے لئے چترال پولیس کوشش کر رہی ہے اور صوبائی حکومت سے چترال میں دارولامان کے قیام کے لئے بات چیت ہوئی ہے۔منشیات کے حوالے سے اُنہوں نے کہا کہ منشیات کے ڈیمانڈ کو ختم کرکے ہم منشیات کے سپلائی پر قابو پا سکتے ہیں۔چترال کے منشیات فروشوں کے خلاف وہ دفعات لگا دئیے گئے ہیں جن کی سزا عمر قید ہو سکتی ہے اور عادی منشیات فروشوں کو3MPOکے تحت چترال سے باہر جیلوں میں رکھا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اصلاحی کمیٹیوں کو ایکٹیو کیا جائے گا اور ہر ماہ س کے ممبران کی میٹنگ ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ جنسی تشدد جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے والدین پر لازم ہے کہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کے حرکات و سکنات پر کڑی نظر رکھیں۔اس موقع پر نیاز اے نیازی یڈوکیٹ،وقاص احمد ایڈوکیٹ، سید احمد خان،صفت زرین،سجاد احمد خان، رحمت وزیر خان،مولانا شیر عزیز اورمولانا اسرار الدین الہلال نے تجاویز پیش کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات