(چترال میل رپورٹ) خیبر پختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے مینیجنگ ڈائریکٹر سید ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ نجی سکولوں کی ہڑتالوں کا کوئی جواز نہیں بنتا ہڑتالیں حکومت پر دباؤ ڈالنے اور بلیک میلنگ کے ہتھکنڈے ہیں جوماحول کو بہتر بنانے کی بجائے مزید خراب کرتے ہیں جس کی اس معزز شعبے سے توقع نہیں کی جاسکتی انہوں نے واضح کیا کہ رجسٹریشن اور فیسوں سے متعلق ہائی کورٹ کے احکامات پر سو فیصد عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اور یہ والدین، بچوں اور نجی سکولوں کے عین مفاد میں بھی ہے محکمہ تعلیم سول سیکرٹریٹ پشاور کے کانفرنس روم میں پرائیویٹ سکولز مالکان کے مشترکہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ نجی سکولوں کے مفادات کا بھی ہر سطح پر خیال رکھا جائے گا تاہم ہماری اولین ترجیح نجی سکولوں میں زیر تعلیم بچو ں اور انکے والدین کے مفاد کو یقینی بنانا ہے جو اتھارٹی کے قیام کا بنیادی مقصد بھی ہے سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ ریگولیٹری اتھارٹی صوبے بھر کے والدین کے دیرینہ مطالبے پر صوبائی اسمبلی میں باقاعدہ قانون سازی کے تحت بنی ہے انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی میں بھی بیشتر کا تعلق تدریس اور سکولنگ کے معزز پیشے سے رہا ہے اور انہوں نے وسیع تر قومی مفاد میں حزب اقتدار و اختلاف کے امتیازات سے بالا تر ہوکر یہ قانون سازی کی ہے اسی طرح عدلیہ نے بھی نجی سکولوں کی ہوشربافیسوں اور نت نئے اضافہ جات کی صورت میں شتر بے مہار کونکیل ڈالنے کیلئے لاکھوں غریب والدین کے وسیع تر مفاد میں فیصلے دیئے ہیں جن کی پابندی نجی سکولوں سمیت پورے معاشرے پر فرض ہے اور تب ہی ہم ترقیافتہ معاشرے کے شانہ بشانہ ترقی کے مدارج طے کر سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





