چترال (نمائندہ چترال میل) راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر میجر جنرل (ریٹائرڈ) اظہر محمود کیانی نے ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر کی دعوت پر ٹاؤن ہال میں امراض قلب کے بارے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چترال میں امراض قلب کی بڑھتی ہوئی شرح کے اسباب بیان کئے اور دل کی بیماریوں سے دور رہنے کی اختیاطی تدابیر بیان کئے۔ انہوں نے خون کی شریانوں کے بند ہونے کی وجہ سے دوران خون کے متاثر ہونے کے نتیجے میں لاحق ہونے والی امراض (آئی ایچ ڈی) کو جہاں مہلک قرار دیا، وہاں اسے انتہائی آسانی سے قابل علاج ہونے کی نوید سنائی اور روزمرہ زندگی میں ان اقدامات پر روشنی ڈالی جن پر عمل پیر ا ہوکر صحت مند زندگی گزاری جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پرہیز اور لائف اسٹائل میں مناسب تبدیلی سے امراض قلب سے با آسانی بچا جاسکتا ہے جبکہ اپنے جسم میں کولیسٹرول لیول سے وقتاً فوقتاً آگہی حاصل کرنے کو بھی لازمی قرار دیا۔ انہوں نے چکناہٹ سے بھرپور غذا، فاسٹ فوڈ، کولڈ ڈرنک، سگریٹ نوشی کو دل کے امراض کے اسباب قرار دئیے۔ انہوں نے متوازن اور مسائل و پریشانیوں سے آزاد زندگی گزار نے کے لئے اپنی خواہشات کو قابو میں رکھنے، محنت کو اپنا شعار بناکر اللہ پاک پر مکمل بھروسہ رکھنے، دوسروں کی طرف نہ دیکھنے، ورزش یا پیدل چلنے کو روزانہ کے معمولات میں شامل کرنے اور پوری طرح نیند کرنے کے ساتھ اللہ پاک کی یاد کو دل میں سجائے رکھنے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر اسرار اللہ نے مغزز مہمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے مشوروں کو انتہائی مفید قرار دیا اور اس سیمینا ر کا اہتمام کرنے پر ڈی سی چترال ارشاد سودھر کی کاوش کو سراہا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





