چترال(نمائندہ چترال میل)پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے سابق جوائنٹ سیکرٹری سیف الرحمٰن مشکورؔ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ایڈوکیٹ عبدالولی خان عابدؔ پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے علاوہ چترال کے عوام کا متفقہ اور پسندیدہ اُمیدوار ہے کیونکہ ضلع چترال کے عوام اس بار پارٹیوں سے بالاتر ہوکر عبدالولی خان ایڈوکیٹ کو ووٹ دینا چاہتے ہیں چاہے اُس کو صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ مل جائے یا قومی اسمبلی کی ہو کیونکہ عبدالولی خان ایڈوکیٹ ایک مشہور اور سنیئر قانون دان ہونے کے ساتھ ساتھ ہر وقت پورے چترال کے عوام کے دُکھ درد میں شریک ہوتا ہے۔ وہ چترال سے نمائندہ منتخب ہونے کے بعد چترال کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ ضلع چترال میں کئی قومیں اور قبیلے آباد ہیں اس لئے ٹکٹیں اُن لوگوں کو ملنی چاہیے جوسب قومیں اور قبیلوں کے لئے قابل قبول ہوں اوراُن سے ووٹ لے سکیں۔ عبدالولی خان ایڈوکیٹ ضلع چترال میں وہ واحد اُمیدوار ہے جسے تمام اقوام اور قبیلے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر ووٹ دینے کے لئے تیار ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ ضلع چترال کے زمینی حقائق دوسرے اضلاع سے مختلف ہیں۔ اگر ضلع چترال کے پارٹی ورکوں کی مشاورت کے بغیر حقائق کے برعکس،شخصیت اور دولت کی بنیاد پر ٹکٹیں تقسیم کی گئیں تو 2018ء کے جنرل الیکشن میں کامیابی کے چانسز بہت کم ہیں کیونکہ 2013ء کے جنرل الیکشن میں بھی صوبائی اور مرکزی قیادت نے ضلع چترال کے ورکروں سے مشاورت کئے بغیر زمینی حقائق کے برعکس ٹکٹیں تقسیم کیں جس کا نتیجہ ناکامی کی صورت میں سامنے آیا۔ اُنھوں نے قائد انقلاب جناب عمران خان، مرکزی و صوبائی قیادت سے اپیل کی کہ کارکنان پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال اور اہالیان چترال کے مطالبے کو مد نظر رکھتے ہوئے چترال کے بہترین مفاد میں ایڈوکیٹ عبدالولی خان عابدؔ کو PK-1 یا NA-1 کی ٹکٹ دیکر چترال میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔ بصورت دیگر چترال میں پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





