چترال (نمائندہ چترال میل) تریچ میر ڈرائیور ز یونین کے صدر صابر احمد صابرنے یونین کے سرپرست حاجی غلام محی الدین اور دیگر عہدیداروں اسفندیار خان، حاجی شیر بہادر، زاہد خالق، فضل الرحمن تمنا، اخلاق حسین، عبدالصمد کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لواری ٹنل کو بلاوجہ بند رکھا جارہا ہے جبکہ کام مکمل ہوکر افتتاح بھی ہوچکا ہے اور ٹنل کو ہر وقت ٹرانسپورٹ کے لئے کھلا رکھا جائے بصورت دیگر یونین راست قدم اٹھانے پر مجبور ہوگا۔ انہوں نے دیگر مطالبات پیش کرتے ہوئے پشاور سے چترال آنے والے مسافر انتہائی تکلیف میں ہیں اور قصہ خوانی کے ارد گرد ٹکٹ گھروں میں ڈرائیوروں کو لوٹ لئے جارہے ہیں جس کے لئے حاجی کیمپ کے اندر چترال کے لئے خصوصی اڈا کھولا جائے۔ انہوں نے لواری ٹاپ کو بھی فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا تاکہ عوام اور ٹرانسپورٹ بلا رکاوٹ جاری رہے کیونکہ عوام انتہائی تکلیف میں ہیں۔ ڈرائیور یونین کے رہنماؤں نے بائی پاس روڈ اور چترال دروش روڈ پر قائم کیٹ آئیز سے بنی اسپیڈ بریکروں کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا کیونکہ انتہائی مہنگی ٹائر ان لوہے کی بریکروں کی وجہ سے خراب ہوتے ہیں۔ ڈرائیور رہنماؤں نے دروش میں تمام غیر قانو نی اڈوں کو بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ اس موقع پر تریچ میر ڈرائیورز یونین اور آل فلائنگ کوچ ایسوسی ایشن نے آپس میں یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے ڈرائیور برادری کی خدمت کرتے رہیں گے۔ حاجی غلام محی الدین نے اسفندیار خان اور صابر احمد صابر کے درمیان اختلافات ختم ہونے اور عدالت میں راضی نامہ کے ذریعے کیس واپس لے کر آپس میں شیر وشکر ہونے پر دونوں کے جذبات کو سراہا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات