پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ تعلیم کے بعض سرکاری ملازمین جو پرائمری سکولوں میں ٹیچرز کے طور پر تعینات ہیں نے قواعد و ضوابط سے ہٹ کر درس و تدریس کے عمل میں رخنہ ڈالتے ہوئے کچھ مطالبات کی آڑ میں احتجاج کی کال دی ہوئی ہے۔ محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم اس فعل کو ایک مناسب رویہ تصور نہیں کرتا۔ محکمہ ہذا کی نظر میں ایسا رویہ اساتذہ کرام کے اعلی منصب کے بھی منافی ہے۔ بحیثیت سرکاری ملازمین اپنے مسائل کو ذمہ دار حکام کے ذریعے حکومت کے سامنے لانے کے لیے باضابطہ دفاتر موجود ہیں جن سے قانونی طریقہ کار کے مطابق ہر وقت رجوع کیا جا سکتا ہے۔
محکمہ کو کچھ اطلاعات ایسی بھی موصول ہوئی ہیں کہ جس میں اساتذہ کے لبادے میں کچھ شر پسند عناصر نے زبردستی سکول بند کروانے اور سکولوں کو تالے لگانے کی کوشش کی ہے۔ حکومت اس قسم کے کسی بھی اقدام کی قطعا اجازت نہیں دے سکتی اور سکولوں کی بندش یا تالہ بندی کو ایک جرم تصور کیا جائے گا، ایسے شر پسند عناصر کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
محکمہ تعلیم اپنے اساتذہ کرام کو کسی بھی قسم کی غیر قانونی اور تعلیم دشمن سرگرمی سے باز رہنے کی تلقین کرتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ اساتذہ کرام اپنے منصب کے احترام کے تقاضوں کے برعکس ایسا کوئی اقدام نہیں کریں گے جس کی وجہ سے حکومت کو سخت اقدامات اٹھانے پڑیں۔
سکولوں کی جبری بندش اور تالہ بندی کی کسی صورت کوئی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس کے مرتکب عناصر کے ساتھ سختی سے نپٹا جائے گا
تازہ ترین
- ہومآیون پروفیشنل فارمرز کو آپریٹیو آرگنائزیشن(PFCOs) کا پہلا جنرل باڈی اجلاس آیون میں منعقد ہوا
- ہومدروش کے قریب خوفناک حادثہ،، ایک خاتون اور شیر خوار بچی جاں بحق اور آٹھ افراد شدید زخمی
- مضامینداد بیداد۔ کھوار اکیڈیمی۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومچترال سٹی پولیس اور ٹریفک وارڈن پولیس کی LED لائٹس کے خلاف مشترکہ مہم
- ہومالخدمت فاونڈیشن لویر چترال کے صدر عبدالحق کو اگلے دو سالوں کے لئے دوبارہ مقرر کیا گیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفیکیشن الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا شمالی فضل محمود نے کردیا ہے
- ہوملوئیر چترال میں 17نومبر سے 29نومبر تک چترال میں خسرہ اور روبیلا کے خلاف مہم چلائی جائیگی جس میں 6ماہ سے لے کر 5سال عمر کے 48885بچوں کو اس بیماری کے خلاف ویکسین لگائی جائے گی۔ ای پی آئی کوارڈنیٹر ڈاکٹر فرمان نظار
- ہومتھانہ ایون کے حدود میں فریقین کے درمیان تنازعہ خوش اسلوبی سے حل
- مضامینداد بیداد۔۔روشنی کے مسا فر۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔” زندگی واقع تھکا دیتی ہے “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول لوئر چترال کا چھٹی بیچ کامیابی سے مکمل.



