5 تاریخ سے تمام پرائمری اساتذہ جنہوں نے حالیہ دھرنے کےلئے سکول بند کئے تھے، ان اساتذہ کو فوراََ معطل کرکے رپورٹ ڈائریکٹریٹ طلب

Print Friendly, PDF & Email

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک )5 تاریخ سے تمام پرائمری اساتذہ جنہوں نے حالیہ دھرنے کےلئے سکول بند کئے تھے، ان اساتذہ کو فوراََ معطل کرکے رپورٹ ڈائریکٹریٹ طلب۔ محکمہ تعلیم کے بعض سرکاری ملازمین جو پرائمری سکولوں میں ٹیچرز کے طور پر تعینات ہیں نے قواعد و ضوابط سے ہٹ کر درس و تدریس کے عمل میں رخنہ ڈالتے ہوئے کچھ مطالبات کی آڑ میں احتجاج کی کال دی ہوئی ہے۔ محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم اس فعل کو ایک مناسب رویہ تصور نہیں کرتا۔ محکمہ ہذا کی نظر میں ایسا رویہ اساتذہ کرام کے اعلی منصب کے بھی منافی ہے۔
سکولوں کی جبری بندش اور تالہ بندی کی کسی صورت کوئی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس کے مرتکب عناصر کے ساتھ سختی سے نپٹا جائے گا۔
ان کو فورا معطل کرکے ڈائریکٹریٹ میں رپورٹ جاری کرنے کی ہدایات کی گئی۔