تجاریونین چترال کے حال ہی میں منعقد ہونے والے انتخابات میں منتخب ہونے والے صدر اور ان کی کابینہ کو یونین کی آئین کی خلاف ورزی پر کالعدم قرار۔ عبوری صدر شیخ فضل واحد

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) تجاریونین چترال کے عبوری صدر شیخ فضل واحدنےتجاریونین چترال کے حال ہی میں منعقد ہونے والے انتخابات میں منتخب ہونے والے صدر اور ان کی کابینہ کو یونین کی آئین کی خلاف ورزی پر کالعدم قرار دیتے ہوئے تمام تاجر برادری اور متعلقہ سرکاری اور غیر سرکاری اداروں پر واضح کردیا ہے کہ نورا حمد خان چارویلو اور ان کا کابینہ کے کسی رکن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ منگل کے روز
چترال پریس کلب میں عبوری کابینہ کے ارکان اور ایگزیکٹوممبران امجد حسین، سیف الاحمد سیفی، محمد ہارون،میرصوات،طاہر زمان آہل اور سابق صدر تجاریونین حبیب حسین مغل کی معیت میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سیخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تجاریونین چترال باضابطہ طور پر ایک متفقہ اور منظور شدہ دستور العمل کے مطابق چالو تنظیم ہے جس کی خلاف ورزی کی کوئی گنجائش نہیں ہے لیکن نوراحمد خان چارویلو نیانتخابات کے فوری بعد ہی اس کی دھجیان بکھیرنے کی کوشش کی جوکہ تاجر برادری کے لئے ناقابل برداشت فعل ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس دستور کے مطابق تقریب حلف وفاداری میں نئی کابینہ کے حلف اٹھانے تک عبوری کابینہ اس یونین کا مجاز اور ذمہ دار فورم ہے لیکن نو منتخب صدر نے دستور کو پس پشت ڈال کر غیر منظم انداز میں تقریب حلف وفاداری منعقد کی اور ریاست کی کسی ذمہ دار کی بجائے ایک دکاندار کے سامنے حلف اٹھایا۔ شیخ فضل واحد نے مزید کہاکہ الیکشن میں کاغذات نامزدگی داخل کرتے وقت تمام امیدواراں نیایک بیان حلفی کے ذریعے اس بات کا عہد کیا تھاکہ وہ عبوری کابینہ کے تمام فیصلوں کا پابند رہیں گے جس میں تقریب حلف وفاداری تک کے تمام مراحل کا ذکر موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ تاجر برادری کی اتحادواتفاق کو برقرار کھنے کے لئے ان انتخابات کو کالعدم قراردی جاتی ہے جبکہ از سر نو انتخابات کا فیصلہ عنقریب کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ تجار برادری سے مشاورت کے بعد تجار برادری کے مفاد میں یہ اقدام اٹھایا گیا۔