داد بیداد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ریکارڈ کی دستیابی
ریکارڈ کی دستیابی
خیبر پختونخوا حکومت کا یہ فیصلہ بیحد خو ش آئند ہے کہ ہمارے صوبے کا پرا نا ریکارڈ عوام کے لئے کھلے عام دستیاب ہو گا اور مر حلہ وار پر و گرام کے تحت قدیم زما نے کی محفوظ دستا ویزات تک عوام کو رسائی دی جائے گی اعلیٰ تعلیم اور لائبریریوں کے محکمے کے وزیر کا مران بنگش نے ار کائیوز لائبریری کے دورے کے مو قع پر اس بات کا اعلا ن کر کے تحقیق سے دلچسپی رکھنے والے دانشوروں کے ساتھ اخبارات کے قارئین، اساتذہ، وکلا، صحا فیوں اور عوامی نما ئیندوں کا بڑا مسئلہ حل کر دیا انہوں نے ما تحت افیسروں پر زور دیا کہ شہر کے مختلف علا قوں میں پبلک لائبریریوں کا جا ل بچھا یا جائے تا کہ نئی نسل کا تعلق کتاب کے ساتھ جوڑنے میں سہو لت اور آسا نی ہو ار کائیوز لائبریری پشاور کے ڈائریکٹر ظا ہر اللہ خان نے اپنی بریفنگ میں صو بائی وزیر کو بتا یا کہ محفوظ دستا ویزات کا 25فیصد حصہ کمپیو ٹرائز ہو چکا ہے اور ڈیجیٹلائزیشن پر کا م جا ری ہے یہ جدید یت کی طرف ایک اہم قدم ہے صو بائی وزیر کے علم میں یہ بات بھی لائی گئی کہ صوبے کے 24اضلا ع میں پبلک لائبریریاں قائم کی گئی ہیں با قی اضلا ع کے لئے منصو بہ زیر غور ہے کتاب اور لائبریری، ریکارڈ اور قدیم دستا ویزات میں دلچسپی رکھنے والے قارئین اس بات سے واقف ہیں کہ صو بائی دارلحکو مت پشاور میں کتا بوں اور قدیم دستا ویزات کے محا فظ خا نوں کی اپنی تاریخ ہے جن احباب نے 1970کا پشاور دیکھا ہے ان کے علم میں ضرور ہو گا کہ صو بائی دارلحکو مت کی سات اہم لائبریریاں گذشتہ نصف صدی کے دوران بر بادی سے دو چار ہو گئیں ”اب ڈھونڈ انہیں چراغ زیبا لیکر“ ش۔ شوکت مر حوم کے ساتھ اکثر اس مو ضوع پر گفتگو ہو تی تھی ان کو لائبریوں کی تبا ہی کا بیحد افسوس تھا ش۔شوکت اپنی بات میو نسپل لائبریری سے شروع کرتے تھے آگے جا کر نیشنل سنٹر کی لائبریری اور احمد فراز کی کُر سی کا ذکر ہو تا تھا اردو سائنس بورڈ کی لائبریری پر مولا نا فضل معبود کی پگڑی کا ذکر خیر آتا تھا پھر امریکن سنٹر اور برٹش کونسل کی لائبریریوں کا نا م لیا جاتا تھا پھر کنٹونمنٹ بورڈ کی لائبریریوں پر دو آنسو بہائے جا تے تھے، پھر ڈو ری کا سرا جا کر اُس لائبریری تک پہنچتا جو خود ختم ہو گئی مگر اپنی جگہ بہت بڑی لائبریری کا ورثہ چھوڑ گئی یہ پبلک لائبریری کہلا تی تھی اور کرایے کی عما رتوں میں گردش کر تی تھی طارق منصور جلانی مر حو م اس کے کرتا دھر تا ہو ا کر تے تھے مو جو دہ ار کائیو ز اینڈ پبلک لائبریری کا ما سٹر پلا ن انہوں نے بنا یا گورنمنٹ سے منظور کروایا یوں پرانے دستا ویزات کے ساتھ قدیم و جدید کتا بوں کو ایک چھت مہیا کیا اس چھت کے نیچے آڈ یٹو ریم اور کانفرنس روم بھی مہیا کئے گئے طارق منصور جلا نی کے بعد ظا ہر اللہ خان اور شاہ مراد خان نے اس پو دے کی آبیا ری کی اب یہ تنا ور اور پھلدار درخت بن کر پشاور کی پیشا نی کا جھومر بن چکا ہے اب مختلف اضلاع کے محا فظ خا نوں کا ریکارڈ بھی یہاں منتقل ہو چکا ہے ٹرائبل ریسرچ سیل کا ریکارڈ بھی یہاں محفوظ کیا گیا ہے روایتی طریقے سے دستا ویزات کو پا نچ درجو ں میں تلاش کیا جا سکتا ہے محقق اپنے مو ضوع کے اعتبار سے رجسٹرڈ کے اندر اجات کی چھا ن بین کرے گا رجسٹر میں ریک نمبر، بستہ نمبر، بنڈل نمبر اور فائل نمبر مل جائینگے مثال کے طور پر کا لا ڈھا کہ مہم ایک دستا ویز ہے اس کا انگریزی نام بلیک ما ونٹین اپریشن ہے یا چترال کی ریا ست میں جا نشینی کا مو ضوع لے لیں اس کا انگریزی نام چترال سکسیشن ہے آپ کو اپنے مو ضوع کی مطلو بہ ریکارڈ متعلقہ ریک کے اندر متعلقہ بستے کے متعلقہ بنڈل کی متعلقہ فائل میں مل جائے گا مگر اس فائل تک رسائی کے لئے آپ کو اپنے اسناد کے ساتھ حا کم مجا ز کو درخواست دے کر باقاعدہ منظوری لینی پڑیگی صو بائی حکومت نے اگر دستاویزات کو ”ڈی کلا سیفائی“ کر کے عوام کے لئے کھول دیا تو درخواست اور منظوری کے بغیر مطلو بہ دستا ویز تک آپ کی رسائی ہو گی یہ بہت مثبت اور علم دوست اقدام ہے۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”موشگافیاں “
- ہومچترال پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا شاندار افتتاح کیک کاٹ کر کر دیا گیا، جس میں مختلف ٹیمیں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شریک ہوئیں
- ہوم*لوئر چترال پولیس کی جانب سے لیویز اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن لوئر چترال میں خصوصی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد
- مضامینچترال کی نمائندگی کا بحران: قید، خلا اور عوامی حقوق کا سوال۔۔بشیر حسین آزاد
- ہومانتقال پر ملال۔۔۔۔۔ استاد شمس الدین انتقال کر گئے
- ہومایک ماہ سے زائد عرصے تک عارضی طور پر ارندو چھوڑ کر دروش اور دیگر علاقوں میں قیام پذیر رہنے والے مقامی افراد بالآخر اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے۔
- ہومسول آرمڈ فورس (CA F) کا آیون میں اجلاس، صاحب نادر ایڈوکیٹ مہمان خصوصی، سابق چیرمین جندولہ خان کو حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا، یو سی آیون کیلئے آرنریری کیپٹن زاہد حسین بلا مقابلہ چیرمین منتخب
- مضامینمنشیات کے خلاف اقدامات: وقتی حل یا مستقل حکمتِ عملی کی ضرورت؟۔۔۔بشیر حسین آزاد
- ہوملوئر چترال میں منشیات کی لعنت کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم اعظم کی قیادت میں ڈی سی آفس میں منعقد ہوا
- مضامینچترال میں منی ایکسچینج سہولیات کی اشد ضرورت۔۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد



