سینٹ الیکشن میں پارٹی کے خلاف ووٹ دینے کے الزام میں چترال سے رکن صوبائی اسمبلی بی بی فوزیہ کو بھی شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) عمران خان کی طرف سے سینٹ الیکشن میں پارٹی کے خلاف ووٹ دینے کے الزام میں جن بیس ممبران صوبائی اسمبلی کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ان میں چترال سے رکن صوبائی اسمبلی بی بی فوزیہ بھی شامل ہیں جو کہ خواتین کی خصوصی نشت پر 2013 میں چترال سے رکن اسمبلی منتخب ہوئی تھی چترال کے سیاسی وسماجی حلقوں نے بی بی فوزیہ کی جانب سے مبینہ طور پر پارٹی پالیسی کے خلاف سینٹ الیکشن میں ووٹ دینے پر شدید الفاظ میں مزمت کی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بی بی فوزیہ اور چترال عوام کے اوپر احسانات ہیں اور بی بی فوزیہ نے مبینہ طور پر ایسا اقدام کر کے بہت سنگین غلط کی ہے۔