بونی (ذاکر زخمی سے)پاکستان کے صفِ اول کے بینکوں میں سے ایک بینک نیشنل بینک اف پاکستان اپنی ستر70 سال مکمل ہونے کے خوشی میں نیشنل بینک بونی برانچ اپر چترال میں ایک سادہ مگر پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین،ممتاز ماہرِ تعلیم شیر ولی خان اسیرؔ و دیگر کے علاوہ نیشنل بینک کے کسٹمرز اور علاقے کے معززین نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز قاضی غلام ربانی کے تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ تلاوتِ کلام پاک کے بعد نیشنل بینک اف پاکستان کے 70واں سالگرہ کی کیک کاٹی گئی۔ نیشنل بنک بونی برانچ کے منجیر امجد احمد مہمانوں کو خوش امدید کہتے ہوئے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے کہ قومی بینک اپنی خدمات کا ستر واں سال مکمل کر رہی ہے۔ اور اس میں کامیابی کے ساتھ منزل کی طرف پیش قدمی میں مصروف ہے۔اس بینک کی کامیابی کا سب سے زیادہ کریڈیٹ کسٹمرزکو جاتی ہے کہ آپ کے تعاون کے بیغیر بنک اپنی اہداف حاصل شاید نہ کر پاتے۔ اس لیے بنک کی جانب سے آپ سب کا شکریہ ادا کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ یاد رہے کہ منیجر امجد احمد اپنی فرائضِ منصبی بخوبی انجام دینے کے ساتھ ساتھ معاشرہ میں ہر مثبت کردار میں پیش پیش ہیں۔آپ ہمیشہ فلاحی و تفریحی امور کی انجام دہی میں اپنا حصہ ضرور ڈالتے رہے ہیں۔ اس بنا اپ کی کردار کو معاشرہ میں قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے۔ تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین، ریٹائرڈ پرنسپل شیر ولی خان اسیرؔ،نوجوان سیاسی قیادت پرویزلال اور منیر احمد وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے ملکی ترقی اور لوگوں کو سہولت پہنچانے میں نیشنل بینک اف پاکستان کے کردار کو سراہا اور منیجر امجد احمد کو اس طرح کے تقریب منعقد کرکے نیشنل بینک جیسے قومی ادارہ کی کردار کو اجاگر کرنے پر انہیں مبارک باد دی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔۔۔۔”ہمارے ہاں خدمت کا صلہ“۔۔۔۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔مزدوروں کا دن
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے