چترال(نما یندہ چترال میل) پاکستان مسلم لیگ(ن) چترال کے نئے ضلعی صدر نوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) چترال 2018کے عام انتخابات میں چترال کے دونوں سیٹیوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔یہ بات اُنہوں نے صدارت سنبھالنے کے بعد پہلی بار چترال آنے پر دروش کے مقام پر اپنے استقبال کے لئے آئے ہوئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔کارکنوں نے نئے ضلعی صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔ضلعی صدر نے کہا کہ کارکنان عام انتخابات کے لئے تیاری کرے۔اس سلسلے میں ضلع بھر میں دورے کئے جائینگے۔اور پارٹی کی نئے سرے سے تنظیم سازی کی جائیگی۔اور قائد میاں محمد نواز شریف کے پیغام کو گھرگھر پہنچایا جائیگا۔اُنہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے ان چارسالوں میں چترال کی جتنی خدمت کی ہے ماضی میں کسی حکومت نے نہیں کی۔اُنہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے زلزلہ متاثرین کی نقد امداد سے لیکر لواری ٹنل اور گولین گول بجلی گھر تک جو کام کیا ہے چترالی عوام اُسکو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ چترال کی بدقسمتی ہے کہ سابق وزیراعظم کو چترالی عوام کی خدمت سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی۔نوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ نے کہا کہ میاں شہباز شریف بھی چترال کی تعمیر وترقی کیلئے یہی جذبہ رکھتے ہیں۔استقبال کے لئے آنے والوں سے ضلعی جنرل سیکرٹری صفت زرین،سینئر نائب صدر عجم لال،شوکت الملک،عمران الملک ودیگر نے بھی خطاب کیا۔اور یقین کا اظہار کیا کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) چترال کے دونوں سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات