گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی میں MYHPکے UKفنڈپروگرام کے تحت UNICEFکے مالی تعاون سے Rehabilitation of drinking water supply پراجیکٹ کا افتتاح کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

بونی (نما یندہ چترال میل) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی میں MYHPکے UKفنڈپروگرام کے تحت UNICEFکے مالی تعاون سے Rehabilitation of drinking water supply پراجیکٹ کا افتتاح کیا گیا۔ سولر پنیل کے ذریعے کنوان (duckwel)سے پانی نکالنے کا کامیاب تجربہ ہوا اس کے ساتھ کالج ھذا میں 2جدید طرزکے واش رومز بھی پروجیکٹ کا حصہ تھے -منصوبے پر کل لاگت 9لاکھ50ہزار6سو28روپے ائی ہے – مسٹر کٹ کا گو ئنگ کایونیسف چیف اور سیف علی پروگرام منیجر UNICEF نے منصوبہ کا افتتاح کیا پروگرام میں سجاد اکبر واش اسپلشٹ،ڈاکٹر وا صف واش آفیسر، سردار ایوب ار پی ایمAKRSP چترال،حسین احمد پروجکیٹ منیجر بونی،حسین ایریا مینجر AKRSPمستفیص فیلڈ کواڈنیٹیر کے علاوہ ممتاز حسین پرنسپل گو رنمنٹ بوائز ڈگری کالج نے بھی شرکت کی۔نگہت سید پرنسپل نے گرلز کالج بونی نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوےء UNICEFاورAKRSPکا شکریہ ادا کیا اور کہا اس پروجکیٹ سے کالج میں پانی کا دیرینہ مسلہ حل ہوا ممتا ز حسین پرنسپل GDCبونی نے بھی مہمانون کا شکریہ ادا کیا پروگرام میں نائجریا سے آئے ہوئے مہمانوں نے بھی خطاب کیا –