خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ پشاور نے تعلیمی سال 2018-19کے لئے حکومت کے ساتھ کئے گئے معاہدے کے تحت کتب کی ترسیل کا پہلا مرحلہ 15فروری 2018کو شروع کیا اور پہلے مرحلے میں بورڈ نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں پانچ کروڑ پچپن لاکھ میں سے تقریباً چار کروڑ ستاسی لاکھ جو 88فیصد کتب بنتی ہیں، کی ترسیل کا کام 31مارچ 2018تک کامیابی سے مکمل کر لیاہے۔اضلاع میں کتب کی ترسیل کا کام ختم ہوتے ہی فاٹا کیلئے سپلائی کا کام شروع کر دیا گیا جو 10،اپریل2018کو اپنی تکمیل کو پہنچایا گیا۔پشاور ٹیکسٹ بک بورڈ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق امسال 14نئی /ترمیم شدہ کتب (جماعت پنجم سے دہم تک) تیار کی گئی ہیں اور اکثر اضلاع میں ترسیل مکمل ہو چکی ہے،باقی ماندہ اضلاع کی ترسیل 11،اپریل2018سے شروع ہو رہی ہے جو ایک ہفتے کے اندر مکمل ہو جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال ٹیکسٹ بک بورڈ کے کتابوں کی چھپائی اور ترسیل کا کام بہت بہتر رہا اور بر وقت مکمل ہو رہا ہے۔گزشتہ سال کتب کی ترسیل کا پہلا مرحلہ 24فروری2017سے شروع ہو کر 16،اپریل2017 تک جاری رہا،دوسرا مرحلہ 20،اپریل2017سے شروع ہوا جو 28، اپریل2017تک جاری رہا جبکہ تیسرا اور آخری مرحلہ 18،اگست2017کو شروع ہو کر 25،اگست2017کو مکمل ہوا۔پشاور ٹیکسٹ بک بورڈ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ اس سال کتب کی ترسیل کا کام انشاء اللہ 20،اپریل2018تک اختتام پزیر ہو جائے گا اور اس مرحلہ میں مڈل اور میٹرک کی سطح تک تمام کتب کی ترسیل مکمل کر لی جائے گی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





