دروش (نمائندہ چترال میل) ضلع چترال کے دوسرے بڑے قصبے دروش میں پاکستان آرمی اور چترال سکاؤٹس کے تعاؤن سے عوامی بہبود کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعاؤن اور نگرانی سے دروش میں مختلف نوعیت کی فلاحی اور عوامی بہبود کی سرگرمیاں جاری ہیں اور ان میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔کور کمانڈر پشاور کی خصوصی دلچسپی اور ہدایت پر فرنٹیئر کور پبلک سکول دروش کی اپگریڈیشن کے سلسلے میں عملی اقدامات کا آغاز کیا جاچکا ہے اور اس مقصد کیلئے چترال سکاؤٹس نے اپنے کمرشل زمین سکول کے لئے دیا ہے جہاں پر آرمی پبلک کالج قائم کی جا رہی ہے۔ اس سکول کی اپگریڈیشن سے نہ صرف دروش بلکہ پورے چترال کو فائدہ ہوگا اور یہاں کے بچے جدید تعلیم حاصل کر سکیں گے۔یہ ایک بہت ہی بڑا پراجیکٹ ہے جس پر عملاً کام کا آغاز کیا جاچکا ہے اور جلد ہی پایہ تکمیل کو پہنچے گی۔ دروش میں پاک فوج کے تعاؤن سے ایک اور بڑا منصوبہ اوسیک میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر ہے جس پر کام زور و شور سے جاری ہے اور یہ چترال میں اپنی نوعیت کا پہلا اسٹیڈئم ہوگا جس میں کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو جدید سہولیات دستیاب ہونگی جبکہ کرنل مراد اسٹیڈئم دروش میں بہتری لانے کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
عوامی بہبود کی سرگرمیوں کے تحت پاک فوج نے لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے دروش کے تین مختلف مقامات پر جدید واٹر فلٹریشن پلانٹس قائم کئے ہیں جوکہ جلد ہی پایہ تکمیل کو پہنچیں گے۔ چترال ٹاسک فورس نے کچھ عرصہ پہلے جذبہ حب الوطنی کے تحت دروش نیو بازار کے سینکڑوں دکانوں پر سبز ہلالی پرچم بنا دئیے ہیں جسکے بعد دروش بازار سبز ہلالی پرچم سے جگمگا رہا ہے۔ اسی طرح چترال سکاؤٹس نے قریبی گاؤں لنگہ کے لئے ایک غیر سرکاری ادارے کی طرف سے آر سی سی پل کی تعمیر کے حوالے سے اپنا بھرپور تعاؤن فراہم کیا اور چترال سکاؤٹس کی طرف سے اپنے ملکیتی زمین پر پل کی تعمیر کی اجازت دینے کے ساتھ ساتھ رابطہ سڑک کے لئے بھی سکاؤٹس نے کمرشل پلاٹ عطیہ کیا ہے۔ چترال سکاؤٹس کی دلچپسی سے دروش ٹاؤن کے اندرونی سڑکوں کی تعمیر کا کام قلیل وقت میں مکمل ہو سکا۔
درایں اثناء ویلج کونسل بازار کے ناظم طارق عزیز نے دروش میں ہونے والے ان گرانقدر خدمات پر چترال سکاؤٹس اور پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کی طرف سے اٹھائے گئے ان اقدامات کا براہ راست اثر یہاں کے عوام پر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک کالج کے قیام سے دروش جیسے پسماندہ علاقے کے بچے بھی جدید اعلیٰ تعلیم اپنے گھر کی دہلیز پر حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دروش میں موجود کھیلوں کے میدانوں کی ترقی اور نوجوانوں کی سرپرستی سے چترال سکاؤٹس نے اپنے ماضی کے روایات کو زندہ کرتے ہوئے علاقے کے نوجوانوں کے دل جیت لئے ہیں جس پر پورے چترال کے نوجوان بالعموم اور دروش کے نوجوان پاک فوج اور چترال سکاؤٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہین۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات