چترال (محکم الدین) ڈی ای او چترال احسان الحق نے کہا ہے۔ کہ ہمیں چترال میں کوالٹی ایجوکیشن کیلئے ہر وہ کوشش کرنی چاہیے۔ جو ہم سے ہو سکتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ دوسروں کو مورد الزام ٹھہرانے کی بجائے خو داچھے نتائج دینے کی کوشش کریں۔ تعلیم کا مقصد علم حاصل کرنا ہے،اس کا مقصد روزگار حاصل کرنا ہر گز نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روزانرولمنٹ کمپین ڈے کے موقع پر گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال میں ایک بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ جس میں محکمہ تعلیم کے جملہ آفیسران، ڈپٹی دائریکٹر این سی ایچ ڈی سکولوں کے اساتذہ اور طلباء کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا۔ کہ علم کی افادیت مسلمہ ہے۔ کیونکہ اللہ کے نبی پر اترنے والی وحی کی پہلی آیت اقراء سے شروع ہوتی ہے۔اسلام میں مذہبی اور عصری علوم دونوں کی اہمیت ہے۔ اس لئے آج کی تقریب اُن بچوں کو تعلیم کے دائرے میں لانے کی کوشش ہے۔ جو کسی وجہ سے محروم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ جن قوموں نے تعلیم پر توجہ دی۔ آج وہ پوری دنیا پر حکمرانی کر رہے ہیں۔ ڈی ای او نے کہا۔ کہ موجودہ حکومت تعلیم پر بڑے پیمانے پر فنڈ خرچ کر رہی ہے۔ اور حصول تعلیم میں بہت آسانیاں پیدا کر دی ہیں۔ اس لئے بچوں اور اُن کے والدین کوعلم کیلئے دیے گئے ان سہولیات سے فائدہ لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال کے تین طلبہ نے صوبے میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔ جو کہ چترالی طلبہ کی صلاحیتوں اور اساتذہ کی محنت کی عکاسی کرتے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی محمد افضل نے کہا۔ کہ چترال میں تعلیم کا معیار اگرچہ پہلے سے بہتر ہے تاہم اب بھی مسائل موجود ہیں۔ جنہیں حل کرنے کیلئے باہم مل جل کر اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ ڈپٹی ڈی ای او حافظ نوراللہ نے کہا، کہ سرکاری سکولوں میں اعلی، باصلاحیت اور تجربہ کار اساتذہ طلبہ کو تعلیم دیتے ہیں۔ جبکہ سکولوں کی عمارتوں کا معیار بھی پرائیویٹ سکولوں سے بہت بہتر ہے۔ اس لئے طلبہ کو فوائد حاصل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا۔ کہ 15فروری کو دروش، 16کو بونی اور 19اپریل کو گرم چشمہ میں انرولمنٹ کمپین واک ہو گا۔ تقریب سے پرنسپل سینٹنیل ماڈل ہائی سکول نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ انرولمنٹ زیادہ ہوگی تو بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ جبکہ ہیڈ ماسٹر جی ایم ایس جغور منیر احمد نے کہا۔ کہ پرائیویٹ سکولوں میں اخلاقی تربیت کی شدید کمی ہے۔ اور سرکاری سکولوں میں پرائیویٹ سکولوں کی نسبت معیاری تعلیم دی جاتی ہے۔ قبل ازین ڈی ای او چترال کی قیادت میں داخلہ مہم کے حوالے سے ایک واک چترال پولوگراؤنڈ سے سینٹنیل ماڈل سکول تک کیا گیا۔ جس میں مختلف سکولوں کے اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات