چترال (نمائندہ چترال میل) گولین گول بجلی گھر سے بروز، ایون گہیریت ا ور کیسو کو بجلی دینے کے سلسلے میں پیسکو اور مقامی لوگوں میں اصولی طور پر اتفاق رائے طے پاگیا جس کے مطابق اس بجلی گھر سے ان چاروں دیہات بروز اور گہیریت کو مکمل طور پر اور ایون اور کیسو کے بجلی سے محروم حصوں کو بجلی دی جائے گی۔بدھ کے روز سہ پہر ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں ضلع ناظم مغفرت شاہ، ڈی۔ سی ارشاد سودھر، اے سی چترال ساجد نواز، پیسکو کے ایس ڈی او فضل منیر اور چاروں دیہات کے نمائندے نصر ت آزاد، فضل خالق اور گل سمبر خان کے درمیاں طویل گفت وشنید کے بعد طے پایا کہ چاروں دیہات کے نمائندوں، پیسکو کے حکام اور ضلعی انتظامیہ پر مشتمل ایک کمیٹی اے۔ سی چترال ساجد نواز کی سربراہی میں تشکیل دی جائے گی جوکہ جوٹی لشٹ سے ان دیہات تک بجلی کی ترسیل کے تکنیکی امور کو طے کریں گے اور ان علاقوں میں پہلے سے موجود ٹرانسمیشن لائن کے مالک حاجی محمد خان کے ساتھ بھی لائن رینٹ کا فیصلہ کریں گے۔ فیصلے کے مطابق جمعرات کے روز ڈی۔ سی چترال کمیٹی کے ممبران کی نوٹیفیکیشن کردیں گے جس کے بعد کمیٹی باضابطہ کام شروع کرکے ایک ہفتے کے اندر اندر بجلی کی ترسیل کے لئے راہ ہموار کرے گی۔ دریں اثناء بروز کے گولدہ کے مقام پر بدھ کے روز بھی دھرنا جاری رہا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات